کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) میں خدمات فراہم کرنے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے

Posted On: 01 NOV 2023 6:57PM by PIB Delhi

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) میں پچھلے چند برسوں میں خدمات فراہم کرنے میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے  بھارت کے سرکردہ آن لائن پلیٹ فارم جی ای ایم  یعنی ’جیم ‘نے لین دین کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا، جس سے خدمات کی فراہمی کے عمل کو ہموار کرنے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینے کے عزم کو تقویت  حاصل ہوئی ہے۔

خدمات کی فراہمی میں ’جیم‘کی زبردست ترقی ناقابل فراموش ہے۔ پچھلے دو سے تین سال میں، لین دین کی مالیت مالی سال21-2020 میں تقریباً 8,505 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال23-2022 میں  65,957 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ خدمات کے شعبے نے ’جیم‘کی مجموعی کاروباری قیمت یا پلیٹ فارم کے ذریعے لین دین کی گئی کل آرڈر قدر میں مجموعی شراکت میں حیران کن اضافہ کو ظاہر کیا ہے، جو مالی سال22-2021 میں 23 فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال میں تقریباً 47 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ’جیم‘نے رواں مالی سال میں 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا ہدف حاصل کرنے کا مستقبل کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

اس بے مثال کامیابی کو مختلف شعبوں کے اعلیٰ سرکاری خریداروں کی سرگرم  شمولیت سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ سرکردہ سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) جیسے کول انڈیا لمیٹڈ،این ٹی پی سی لمیٹڈ، آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ، اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنی خدمات کی فراہمی کی ضروریات کے لیے  سرگرم طور پر ’جیم‘کا فائدہ اٹھایا ہے۔ مزید یہ کہ ، گجرات، اتر پردیش، دہلی، اتراکھنڈ اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ’جیم‘کو خدمات کے حصول کے لیے اپنائے جانے والے پلیٹ فارم کے طور پر قبول کیا ہے۔

’جیم‘متعدد زمروں میں خدمات کی ایک متنوع رینج پیش کرتا ہے جیسے:

افرادی قوت سے متعلق  آؤٹ سورسنگ خدمات: مالی سال23-2022 میں افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تقریباً 40,000 معاہدوں کے ساتھ، معاہدے کی کل قیمت 14,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئ ہے۔

گاڑیوں کو کرایہ پر لینے سے متعلق خدمات : گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مالی سا ل23-2022 میں حیران کن 30,000 معاہدے کیے گئے تھے، جن کی کل معاہدوں کی قدر 2,900 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

 

ٹرانسپورٹ اور دیگر کان کنی کو دیکھنے سے متعلق خدمات: ہینڈلنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر کان کنی کی سرگرمیوں کے لیےکول انڈیا لمیٹڈ اوراین ٹی پی سی  لمیٹڈ کے بڑے ذیلی اداروں نے کافی آرڈر ویلیو کے ساتھ متعدد آرڈرس کیے ہیں۔ کول انڈیا لمیٹڈ کے ذیلی اداروں کی طرف سے تقریباً 175 آرڈرس دیے گئے ہیں۔

بیمے سے متعلق خدمات: جی ای ایم نے انشورنس یعنی بیمے سے متعلق خدمات کو شامل کرنے کے لیے خدمات کی پیشکش کے اپنے بڑے پورٹ فولیو کو بھی وسعت دی ہے۔ خدمات کی یہ پیشکش خاص طور پر فائدہ مند ہے کیونکہجیم‘بغیر بیچولیے جیسے بروکرز اور ایجنٹس کے تمام آئی آر ڈی اے سے منظور شدہ انشورنس کمپنیوں کو براہ راست انشورنس کور بیچنے کا حکم دیتا ہے۔  حال ہی میں، گجرات کی حکومت نے تقریباً 62 لاکھ کنبوں کو صحت بیمہ کور فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت  2302 کروڑ روپے مالیت کے گروپ میڈی کلیم انشورنس کا حکم دیا ہے۔

آئی ٹی خدمات: کئی اہم اداروں اور وزارتوں نے آئی ٹی خدمات کے لیے جی ای ایم کا استعمال کیا ہے تاکہ کور بینکنگ کے حل اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سلوشنز سمیت پیچیدہ آئی ٹی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

مقامی کیمسٹ امپینلمنٹ: ملک بھر کے مختلف طبی مراکز میں میڈیکل اسٹورمالکان کو شامل کرنے کے بعد مرکزی حکومت کی صحت کی اسکیموں (سی جی ایچ ایس) کے ذریعہ تقریباً 1038 کروڑ روپے کے آرڈرز جاری کیے گئے ہیں۔

طبی خدمات: صحت کی دیکھ بھال کرنے والی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے معاہدے 1100 کروڑ سے زیادہ کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اب تک دیگر طبی خدمات بشمول ہیلتھ کیئر سینی ٹیشن سروسز، ایمبولیس سروسز، ہیلتھ کیئر کچن اور غذائی خدمات وغیرہ،جیم‘پر دستیاب ہیں۔

جیم‘ان اسکیموں کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مناسب خدمات تشکیل دے کر جل جیون مشن، مشن کرم یوگی، سوچھ بھارت ابھیان، اور سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 اسکیم سمیت مختلف سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں فعال طور پر تعاون فراہم کرتا ہے۔

جی ای ایم نے منفرد سروس آرڈرز کی سہولت فراہم کی ہے جیسے:

چارٹرڈ ہوائی جہازوں کی خدمات حاصل کرنا: وزارت دفاع نے تقریباً 142 کروڑروپے کی آرڈر ویلیو کے ساتھ لیہہ، سری نگر، انڈمان اور نکوبار جانے  اور آنے والی پروازوں سمیت متعدد راستوں کے لیے 830 چارٹرڈ ایئر کرافٹ کی خدمات حاصل کیں۔

ایئر انٹرنیشنل لاجسٹکس سروس: وزارت دفاع کے تحت، منشنز انڈیا لمیٹڈ نے تقریباً 24,000 کلوگرام آئی ایم او  کلاس-1 کے خطرناک سامان کی بین الاقوامی لاجسٹکس کے لیے سویڈن کے ہوائی اڈے سے بھارت کے لیے ایک ایجنسی کی خدمات حاصل کی ہیں، جس کی آرڈر ویلیو تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت ہے۔

ڈرون بطور سروس: سروے آف انڈیا اور کول انڈیا لمیٹڈ نے مختلف ایپلی کیشنز، جیسے سروے اور فضائی نقشہ سازی کے لیے ڈرون کو بطور سروس(داس) استعمال کیا ہے۔

’جیم‘ کی طرف سے خدمات کے زمرے کے تحت بہت سی دیگر منفرد خدمات کی پیشکش  کو بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں ہائی ویلیو میڈیکل آلات کو لیز پر دینا، مارکیٹ ریسرچ/سروے، ایگزامینیشن سروس، سائبر سیکورٹی سروسز، ایونٹس کے لیے AV/VR سروسز کی خدمات حاصل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

’جیم‘ ان شعبوں میں اعلیٰ قدر کی خدمات کی بولیاں لگانا جاری رکھے ہوئے ہے جیسے:

اے ٹی ایم کی خدمات حاصل کرنا: اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، اور بینک آف بڑودہ کے ذریعہ ہزاروں اے ٹی ایم کی سپلائی، انسٹالیشن، آپریشن اور انتظام کے لیے بولیاں لگائی گئی ہیں، جن کی بولی کی تخمینہ قیمت کئی کروڑ تک ہے۔ مثال کے طور پر،ایس بی آئی کے ذریعہ 7 سال کے لیے 13,500 اے ٹی ایمس کی سپلائی، اسے نصب کرنے، آپریشن اور انتظام کے لیے 7000 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی ہے۔

انرجی آڈٹ سروس: ریلوے کی وزارت نے پائیدار عمارتوں، آلات اور اپلائنسیز میں توانائی کی کارکردگی، بجلی کے معیار کی بحالی، صلاحیت سازی، اور بیداری کے لیے ایک انرجی ایفیشنسی پالیسی جاری کی ہے۔ عمارتوں کے انویسٹمنٹ گریڈ انرجی آڈٹ کے لیے کئی بولیاں لگائی گئی ہیں۔

جی آئی ایس سروے - ڈرون میپنگ: سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ڈرون میپنگ سروے آف انڈیا نےجی آئی ایس میپنگ کے لیے ایک ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کی خاطر ایک بولی لگائی ہے، جس میں ۔ ہریانہ ریاست کے لیے ڈرون امیجز کا استعمال کرتے ہوئے 30000 مربع کلومیٹر کاتقریباً ایک وسیع رقبہ شامل ہے ۔

نیز، سروس کیٹیگریز جیسے گودام کی خدمات، آئی ٹی خدمات، جہازوں کی خدمات حاصل کرنا، ہینڈلنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر کان کنی کی خدمات میں متعدد اعلیٰ قیمت کی بولیاں لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔

****

ش ح۔  ش م۔ ج ا

Urdu No. 586


(Release ID: 1974032) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Manipuri