بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای وزارت نے خصوصی مہم 3.0 پر عمل آوری کامیابی کے ساتھ کی
Posted On:
01 NOV 2023 8:47PM by PIB Delhi
سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکار کی سطح پرزیرالتوا معاملوں کو کم کرنے کے مقصدسے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت ( ایم ایس ایم ای ) کی طرف سے 2 اکتوبر 2023 کو خصوصی مہم 3.0 شروع کی گئی تھی۔ اس میں ملک بھر کے ایم ایس ایم ای کے دفاتر کی مجموعی صاف صفائی میں بہتری لانے ، بیکار اور ناقابل استعمال اسکریپ اشیا ء اور وزیراعظم کے دفتر/ اہم حوالہ جات (پی ایم او /وی آئی پی ) عوامی شکایات اور اپیلوں، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں وغیرہ کے زیر التوا معاملوں کو نمٹانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ایم ایس ایم ای وزارت نے تیاری مرحلے (2023/09/15سے 22023-09-30 تک ) کے دوران مختلف پیمانوں کے تحت اہداف مقرر کئے ۔ وزار ت نے اپنے ماتحت دفاتر / اداروں سے مشاورت کرکے خصوصی مہم 3.0 میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کو مہم کے لئے مقررشدہ 11 پیمانوں میں سے 10 میں صد فیصد ہدف حاصل کرکے 31 اکتوبر 2023 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
ایم ایس ایم ای وزارت نے مناسب نمٹارے کے لئے غیراہم (وی آئی پی )حوالہ جات ، وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات پارلیمنٹ کے حوالہ جات ، ریاستی سرکار سے متعلق حوالہ جات ، کابینہ سے متعلق حوالہ جات ، عوامی شکایت / اپیل سے متعلق تمام زیر التوا معاملوں کی بھی شناخت کی ۔زیر التوا نمٹارے کے معاملے تمام ریاستی سرکاروں کے حوالہ جات ، وزیراعظم کے دفتر کے حوالہ جات ، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں ، کابینہ کے حوالہ جات کو مناسب طریقے سے ختم کردیا گیا ۔اس سے طے شدہ اہداف کو مکمل کرنے میں کامیابی ہوئی ۔مہم کے تحت 95سے زیادہ نشانزد پارلیمنٹ کے حوالہ جات کو بھی منظوری دے دی گئی ۔اس کے علاوہ وزارت اور اس کے اداروں کے ذریعہ 584 صاف صفائی سے متعلق مہموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
بہت چھوٹی ،چھوٹی او ردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے دفتر کے احاطے کی صفائی کا نظم وضبط اور ماحولیات کو صاف اورسرسبز بنانے اور بہتر جگہ کے بنیادی مقصد کے ساتھ ایم ایس ایم ای وزارت کے ایک ادارے مہاراشٹر کے وردھا میں واقع مہاتما گاندھی دیہی صنعت کاری ادارے ایم جی آئی آر آئی میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ وزارت کے محکموں نے خصوصی مہم 3.0 میں سرگرم طورسے شرکت کی ۔
وزارت کے اندر صاف صفائی مہم میں سرفہرست محکموں کو علامتی نشان فراہم کئے گئے ۔
مہم کے دوران دفاتر میں کام کاج کے ماحول کی مجموعی بہتری اور افسران وملازمین کے لئے بہتر کام کے تجربے کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ 31 اکتوبر 2023 تک اپنے تمام ماتحت دفاتر اور اداروں ڈی سی دفتر ، کے وی آئی سی ، این ایس آئی سی ، کا ئر بورڈ ، این آئی – ایم ایس ایم ا ی اور ایم جی آئی آر آئی کےگرانقدر تعاون کے ساتھ بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت نے قابل ذکر حصولیابیاں حاصل کیں۔ اس دوران 23911 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 4998 فائلوں کو ہٹادیا گیا۔ فائل اور اسکریپ کے نمٹارے سے 5047593 روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوئی ۔استعمال کے لئے کُل 17664 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ۔
ایم ایس ایم ای وزارت کی خصوصی مہم 3.0 کے حصے کی شکل میں کی گئی پہلوں کو آگے بڑھانے کے لئے عہد بند ہے ۔
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-582
(Release ID: 1974012)
Visitor Counter : 92