وزارت خزانہ
ٹیکس کے تعین کے تمام سالوں میں 31 اکتوبر، 2023 تک ریکارڈ 7.85 کروڑ آئی ٹی آر بھرے گئے
ٹیکس کے تعین والے سال 24-2023 کے لیے 31 اکتوبر، 2023 تک 7.65 کروڑ آئی ٹی آر بھرے گئے، جو سال در سال کے حساب س 11.7 فیصد کا اضافہ ہے
اکتیس اکتوبر 2023 تک 7.51 کروڑ آئی ٹی آر کی تصدیق کی گئی اور تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے تقریباً 96 فیصد کو پروسیس کر دیا گیا
اکتیس اکتوبر 2023 تک 1.44 کروڑ قانونی فارم جمع کرائے گئے
Posted On:
01 NOV 2023 5:50PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 31 اکتوبر، 2023 تک انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) بھرنے کی ریکارڈ تعداد درج کی ہے، جو کہ اُن ٹیکس دہندگان کے لیے آئی ٹی آر (آئی ٹی آر 7 کو چھوڑ کر) بھرنے کی آخری تاریخ تھی، جنہوں نے کوئی بین الاقوامی یا مخصوص گھریلو لین دین نہیں کیا تھا، کیوں کہ ان کے معاملے میں بہی کھاتوں کو آڈٹ کرانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ٹیکس کے تعین والے سال 24-2023 کے لیے 31 اکتوبر، 2023 تک 7.65 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر بھرے گئے، جو کہ پچھلے تعین والے سال 23-2022 کے لیے 7 نومبر، 2022 (جو کہ پچھلے سال آئی ٹی آر بھرنے کی آخری تاریخ تھی) تک بھرے گئے 6.85 کروڑ آئی ٹی آر کے مقابلے 11.7 فیصد زیادہ ہے۔مزید برآں، مالی سال 24-2023 میں بھرے گئے آئی ٹی آر کی کل تعداد 31 اکتوبر، 2023 تک کے ٹیکس کے تعین کے تمام سالوں کے لیے 7.85 کروڑ ہے، جو کہ مالی سال 23-2022 میں بھرے گئے کل 7.78 کروڑ آئی ٹی آر کے مقابلے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ٹیکس کے تعین کے سال 24-2023 کے لیے بھرے گئے 7.65 کروڑ آئی ٹی آر میں سے 7.51 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر کی پہلے ہی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، 7.51 کروڑ تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے 7.19 کروڑ آئی ٹی آر 31 اکتوبر، 2023 تک پروسیس کیے جا چکے ہیں، یعنی تقریباً 96 فیصد تصدیق شدہ آئی ٹی آر پروسیس ہو چکے ہیں۔
31 اکتوبر، 2023 فارم 10 بی، 10 بی بی اور فارم 3 سی ای بی جیسے کچھ اہم قانونی فارم بھرنے کی آخری تاریخ بھی تھی۔ 31 اکتوبر، 2023 تک 1.44 کروڑ سے زیادہ مختلف قسم کے قانونی فارم داخل کیے گئے۔
مصروف ترین فائلنگ دنوں کے دوران ای- فائلنگ پورٹل نے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ وروں کو فارم اور آئی ٹی آر بھرنے کے لیے ایک آسان تجربہ فراہم کرتے ہوئے آن لائن یوزرس کو کامیابی سے سنبھالا۔ سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارموں پر ٹیکس دہندگان اور پیشہ وروں کے ذریعے اس کی بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی۔
اِن باؤنڈ کال، آؤٹ باؤنڈ کال، لائیو چیٹ، ویب ایکس اور کو-براؤزنگ سیشنز کے ذریعے ہیلپ ڈیسک سے ٹیکس دہندگان کو مدد فراہم کی گئی۔ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے آن لائن رسپانس مینجمنٹ (او آر ایم) کے توسط سے محکمہ کے ٹوئٹر ہینڈل پر موصول سوالات کے حل کے لیے ٹیکس دہندگان/ متعلقین تک فعال طریقے سے پہنچ کر اور حقیقی وقت کی بنیاد پر مختلف امور میں ان کی مدد کی۔
ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ وروں کی رہنمائی کرنے کے لیے آڈٹ کے قابل اور آخری تاریخ ختم ہو چکے فارم داخل کرنے، آئی ٹی آر- 6/5/3 داخل کرنے، ڈی ایس سی رجسٹریشن، فارم 10 بی/ 10 بی بی داخل کرنے وغیرہ سے متعلق آٹھ ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔ اس سے متعلق تعلیمی ویڈیو ای- فائلنگ پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیے گئے۔
آئی ٹی محکمہ تعمیل میں مدد کرنے پر تمام ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ وروں کا شکریہ ادا کرتا ہے اور ان ٹیکس دہندگان کو توجہ دینے کی درخواست کرتا ہے، جنہوں نے ابھی تک فارم اور آئی ٹی آر داخل نہیں کیے ہیں۔ محکمہ تمام ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ وروں سے وقت پر ٹیکس سے متعلق تعمیل کو جاری رکھنے کی گزارش کرتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 566
(Release ID: 1973988)
Visitor Counter : 93