وزارت دفاع
محکمہ دفاع نے تمام شناخت شدہ اہداف کو 100 فیصد نمٹانے کے ساتھ سوچھتا ابھیان کی خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
Posted On:
01 NOV 2023 4:30PM by PIB Delhi
محکمہ دفاع نے خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ اس خصوصی مہم میں تیاری (15 تا 29 ستمبر 2023) کے ساتھ ساتھ عمل درآمد کے مرحلے (02 تا 31 اکتوبر 2023) کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں صفائی کو روزمرہ کی عادت کے طور پر اپنانے پر زور دیا گیا اور اس کے مختلف پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ایک صاف کام کی جگہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بالآخر پیداوریت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس مہم کے دوران ریکارڈ مینجمنٹ کے عمل کا جائزہ لیا گیا جس میں محکمانہ ریکارڈ روم کا معائنہ بھی شامل تھا۔ اس سال ابتدائی مرحلے کے دوران دفاعی اداروں پر زیادہ توجہ دی گئی اور تمام متعلقہ اداروں کے ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح پر اجلاس منعقد کیے گئے۔
محکمہ دفاع نے مختلف پیرامیٹر پر تمام شناخت شدہ اہداف کا 100 فیصد حصہ حاصل کر لیا ہے۔ عمل درآمد کے مرحلے کے دوران سینٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈیس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (CPGRAMS) پر ارکان پارلیمنٹ کے کل 88 حوالہ جات اور 1088 عوامی شکایات کو حل کیا گیا جس میں 28 قواعد/ طریقہ کار کو آسان بنانا بھی شامل تھا۔ 35 ہزار 660 طبعی فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 26 ہزار 948 فائلوں کو ہٹا دیا گیا۔ دستیاب وسائل کے فائدہ مند استعمال اور ردی کو ٹھکانے لگانے سے آمدنی حاصل کرنے پر اس مہم کے وسیع زور کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزارت نے ساؤتھ بلاک میں فرسودہ فرنیچر اور فوٹو کاپی مشینوں جیسے فرسودہ اور بیکار آئی ٹی آلات کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 5,34,000 روپے حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مشق کے دوران 1,59,351 مربع فٹ جگہ بھی خالی کی گئی ہے۔ وزارت نے تباہ شدہ گاڑیوں کی نیلامی سے بھی 55 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ، 3066 مقامات پر لوگوں پر مرکوز مصروفیت کے ساتھ ایک ساتھ کل ہند صفائی مہم چلائی گئی۔ یہ جگہیں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھتی ہیں جیسے کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈر روڈ آرگنائزیشن، ملٹری ہسپتال، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل کیڈٹ کور، انڈین کوسٹ گارڈ، سینک اسکول، کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ اور کنٹونمنٹس۔
بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے اسٹیل سلیگ کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کی ہے۔ ویسٹ ٹو ویلتھ پہل کے ایک حصے کے طور پر، اروناچل پردیش میں ایک کلومیٹر طویل جورام-کولوریانگ سڑک 1200 میٹرک ٹن اسٹیل سلیگ کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
مہم کے دوران، ساؤتھ بلاک میں ایک پرانے غیر استعمال شدہ کمرے کو کچرے سے صاف کیا گیا اور اس کی تزئین و آرائش کرکے اسے ”لیڈیز روم“ میں تبدیل کر دیا گیا جہاں خواتین ملازمین اپنی سہولت کے مطابق خود کو ترو تازہ کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ساؤتھ بلاک کے گراؤنڈ فلور پر ایک خاص جگہ سے کچرا صاف کیا گیا ہے، جو پہلے ایک ناکارہ ڈیپارٹمنٹل کینٹین تھی۔ اس جگہ کی تزئین و آرائش جاری ہے۔ ایسی مثبت مداخلتیں قابل تقلید ہیں۔
محکمہ نے گڈ گورننس ہفتہ، 2023 کے دوران ان میں سے کچھ اقدامات/ طریقوں کا مظاہرہ کرنے کی تجویز کی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 577
(Release ID: 1973948)
Visitor Counter : 96