کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی 58ویں میٹنگ میں چار انفراسٹرکچر پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
این پی جی کی 58ویں میٹنگ میں ملٹی موڈل کنیکٹویٹی کے لیے سڑک اور ریلوے کے 23500 کروڑ سے زیادہ لاگت والے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
01 NOV 2023 6:05PM by PIB Delhi
آج، یہاں نئی دہلی میں محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی اسپیشل سکریٹری (لاجسٹک) محترمہ سمیتا ڈاورا کی صدارت میں نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 58ویں میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں ممبر محکموں اور وزارتوں یعنی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، بجلی کی وزارت، ٹیلی کمیونی کیشن کا محکمہ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور نیتی آیوگ کی فعال شرکت دیکھی گئی۔ مزید برآں، پروجیکٹ کے ریاستی نوڈل افسران بھی میٹنگ میں شامل ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میٹنگ میں ریاست اوڈیشہ میں واقع گرین فیلڈ ریل کنیکٹویٹی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کل 4000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے ساتھ، ان پروجیکٹوں سے اوڈیشہ کی بندرگاہوں سے آنے والی ٹریفک، مقامی کانوں سے لوہے کی آمدورفت کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ علاقے میں ملٹی موڈل کنیکٹوٹی کو مدد فراہم کرکے پروجیکٹ کے علاقے میں صنعتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
میٹنگ میں مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور کیرالہ میں واقع سڑکوں کے پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ توقع ہے کہ ان منصوبوں سے اقتصادی طور پر پسماندہ علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا جس کے ذریعے راہداری کے ساتھ اہم اقتصادی مراکز، صنعتی خطوں اور زرعی علاقوں تک رسائی بڑھے گی۔ پروجیکٹ ہائی وے مجموعی طور پر نقل و حمل کے رابطے کو بڑھا دے گا، جس سے لوگوں کے لیے صحت کی سہولیات، تعلیمی اداروں اور اقتصادی مراکز تک رسائی آسان ہو جائے گی اور خاص طور پر دیہی یا دور دراز کے علاقوں میں سفر کے فاصلے اور سفر کے اوقات میں کمی آئے گی۔
میٹنگ کے دوران اسپیشل سکریٹری نے زیر بحث منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور مقامی صنعتوں، روزگار کے مواقع، ماحولیات اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی بہتری پر ان کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔ اسپیشل سکریٹری نے وزارتوں سے درخواست کی کہ وہ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی میں ایریا ڈیولپمنٹ پلاننگ اپروچ کو شامل کریں اور ریاستی حکومت اور وزارتوں کے ساتھ بات چیت کریں، جو بنیادی ڈھانچے کے خلا کی نشاندہی کو یقینی بنائے گی اور مربوط منصوبہ بندی کو فروغ دے گی۔ پروجیکٹ کے علاقے میں ملٹی موڈیلیٹی اور مناسب پہلی/آخری کنیکٹویٹی کی اہمیت پر بھی بات کی گئی اور اس پر زور دیا گیا۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی اہمیت اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے عمل کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی کس طرح زیادہ موثر ہوئی ہے اس کو بھی میٹنگ میں موجود این پی جی ممبران نے تسلیم کیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 564
(Release ID: 1973936)
Visitor Counter : 97