قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نے سوچھتا مہم اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کےلئے مہینے بھر چلنے والی خصوصی مہم 3.0 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا
2281 فیزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 485 فائلوں کو ہٹا دیا گیا؛جائزے کےلئے 731ای-فائلوں کی پہچان کی گئی اور 210 ای-فائلوں کو بند کردیا گیا
Posted On:
01 NOV 2023 2:28PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے پورے جوش و خروش اور جامع انداز میں ایک ماہ طویل خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا۔ مہم کی بنیادی توجہ زیر التواء معاملوں کے حل، سائٹ کے انتظام کو ترجیح دینے، کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانے اور وزارت اور اس کے ماتحت/منسلک/علاقائی دفاتر کے اندر صفائی مہم پر تھی۔ مہم کی مختلف سرگرمیوں کے اہداف کی نشاندہی کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کا ابتدائی مرحلہ 15 ستمبر 2023 سے شروع کیا گیا تھا۔ مرکزی مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع کی گئی تھی جو 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہوگئی ۔ جن سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ان میں عوامی شکایات کا ازالہ، اراکین پارلیمنٹ کے حوالے، صفائی مہم اور فائلوں کو حذف کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
قبائلی امور کی وزارت کی خصوصی مہم 3.0 میں، دو بیرونی صفائی مہمات بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ، 2281 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 485 فائلوں کو ختم کیا گیا، جبکہ 731 ای فائلوں کو نظرثانی کے لیے شناخت کیا گیا اور 210 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، مہم کے دوران 26 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، 6 پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، 2 ریاستی حکومت کے حوالہ جات، 175 عوامی شکایات، 2 پی ایم او کے حوالہ جات، 42 عوامی شکایات کی اپیلوں کو حل کیا گیا۔ اس کے علاوہ صفائی مہم کے نتیجے میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ 200 مربع میٹر جگہ خالی کرائی گئی اور ردی کو ٹھکانے لگانے کے بعد 2,10,000 روپے کمائے گئے۔
مہم کے دوران تمام اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی اور قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے انہیں حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مہم کی پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ اپ ڈیٹس کو محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ تمام خود مختار اداروں / ماتحت دفاتر نے صفائی مہم کو آگے بڑھانے اور زیر التواء معاملوں کی تعداد کو کم کرنے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔
وزارت نے عوام تک پہنچنے اور خصوصی مہم 3.0 کے تحت اپنی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا۔ وزارت کی جانب سے 'X' اور مختلف دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں۔ صفائی مہم کے دوران لی گئی چند تصاویر درج ذیل ہیں:-
قبائلی امور کی وزارت نے شناخت شدہ اہداف کو حاصل کرنے اور خصوصی مہم 3.0 کو ایک بڑی کامیابی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 551
(Release ID: 1973849)
Visitor Counter : 84