صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے لیہہ میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی
Posted On:
01 NOV 2023 2:53PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (1 نومبر 2023) کو سندھو گھاٹ، لیہہ میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ سندھو گھاٹ پر آکر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ تمام ہندوستانیوں کے تاریخی، ثقافتی اور روحانی شعور کی گہرائی میں موجود ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ لداخ کے پیارے لوگوں سے مل کر کافی مسرت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لوگوں میں لداخ کے لوگوں کے لئے پیار اور احترام کا خاص احساس ہے اور وہ قوم کی حفاظت میں لداخ کے لوگوں کی طرف سے کئے گئے تعاون کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس خطے کے لوگ بہادری اور بدھ میں اپنے عقیدے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان بدھ کا لافانی اور زندہ پیغام لداخ کے ذریعے دور دراز ممالک تک پھیلا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ لداخ میں روحانی سیاحت، مہم جوئی کی سیاحت اور ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کے لامتناہی امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں معالجہ سیاحت یا صحت کی سیاحت کی ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ لداخ میں کئی قبائلی برادریوں کی بھرپور روایات زندہ و تابندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ فطرت کے لیے پیار اور احترام کے بارے میں جانتے ہیں جو قبائلی برادریوں کے فنون، رقص، گانوں اور طرز زندگی سے عیاں ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمیں ‘لائف اسٹائل فار دی انوائرمنٹ’ یعنی ماحولیات کے موافق طرز زندگی کے مطابق قبائلی برادریوں کے طرز زندگی کو محفوظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان برادریوں کے لوگوں کو بھی جدید ترقی کی خوبیوں کو اپنانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایت اور جدیدیت کا یہ سنگم لداخ کے لوگوں سمیت تمام شہریوں کے لیے پائیدار ترقی کا صحیح راستہ ثابت ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز )کے ارکان اور مقامی قبائلیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*************
( ش ح ۔ م ع ۔ ت ح (
U. No 554
(Release ID: 1973778)
Visitor Counter : 102