قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سازمحکمے اوراس سے ملحقہ دفاترنے خصوصی مہم 3.0کے تحت سووچھتاہی سیوا تقریب کا اہتمام کیا
Posted On:
31 OCT 2023 8:58PM by PIB Delhi
قانون اورانصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمے اوراس سے ملحقہ دفاترنے نئی دہلی میں شاستری بھون اور آئی ایل آئی بلڈنگ میں خصوصی مہم 3.0کے تحت سووچھتاہی سیوا تقریب کا اہتمام کیا۔ خصوصی مہم 3.0کے دوران غیراستعمال شدہ فائلوں اورکتابوں کو ہٹادیاگیاہے ۔
قانون سازمحکمے میں ’’سووچھتاہی سیوا‘‘ کے موضوع پر ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیاگیا۔ایک پرانی اورغیراستعمال شدہ موٹرگاڑی کی ای-نیلامی کی گئی اوراس سے 47371روپے کی آمدنی ہوئی ۔ وزار ت کے سکریٹری کی رہنمائی میں صفائی ستھرائی سے متعلق ایک خصوصی مہم بھی چلائی گئی ۔
غیراستعمال شدہ اوربیکار اشیاء کی نشاندہی کی گئی اور 02نومبر2023کو ای -نیلامی کے لئے مشتہرکیاگیا ۔2اکتوبر2023سے 31اکتوبر 2023تک زیرالتواء معاملات (ایس سی پی ڈی ایم )3.0کو نمٹانے کو بھی اپلوڈ کیاگیاہے ۔
**********
(ش ح۔ع م ۔ع آ)
U-532
(Release ID: 1973639)
Visitor Counter : 83