خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں ناری شکتی کا جشن منانے والی تمام خواتین کی پرمشتمل بائیک مہم ’یشسوینی‘ نے قومی اتحاد کے دن  گجرات کے ایکتا نگر میں اپنے سفر کا اختتام کیا


خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے بینر کے تحت سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر 22 اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا

Posted On: 31 OCT 2023 8:43PM by PIB Delhi

مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی خواتین بائیک سواروں کی بائیک مہم ’’یشسوینی‘‘ نے قومی یوم اتحاد کے موقع پر گجرات کے ایکتا نگر میں اپنے سفر کا اختتام خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے کیا۔

اس تقریب میں، وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے گجرات کے ایکتا نگر میں مجسمہ اتحاد میں، قومی اتحاد کے دن کے موقع  پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران، یشسوینی سی آر پی ایف کے بائیکروں نے اپنے دلیرانہ کرتب دکھائے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ملک بھر میں خواتین کی طاقت یا ناری شکتی کا جشن منانے کے لیے سی آر پی ایف کی 150 خواتین بائیکروں کا ایک گروپ "یشسوینی" بائیک مہم کے انعقاد کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ تعاون کیا۔ تین ٹیموں نے، جن میں سے ہر ایک میں 25 رائل اینفیلڈ (350 سی سی) موٹر بائیکس اور 50 بائیکرز  شامل ہیں، سفر آغاز کیا: ٹیم  جموں و کشمیر کے زون سری نگر سے 3 اکتوبر 2023 کو  ٹیم این ای زون اور ٹیم ساؤتھ زون بالترتیب شیلانگ اور کنیا کماری سے 5 اکتوبر کو 10,000 کلومیٹر سے زیادہ کا کل فاصلہ طے کرنے کے بعد 31 اکتوبر 2023 کو فائنل ایونٹ کے لیے اسٹیچو آف یونٹی، ایکتا نگر میں جمع ہوئیں۔

وزارت نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے بینر تلے اور سی آر پی ایف کے اشتراک سے تین راستوں پر آنے والے 22 اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات کے دوران سی آر پی ایف کی خواتین بائیکروں نے اسکول اور کالج جانے والی لڑکیوں، سیلف ہیلپ گروپس، این سی سی کیڈٹس، چائلڈ کیئر اداروں میں بچوں، نہرو یووا کیندر سنگٹھن کے اراکین، آنگن واڑی ورکرس وغیرہ کے ساتھ بات چیت کی۔

سی آر پی ایف کے "دیش کے ہم ہیں رکھشک" کے پیغام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین بائیکروں نے اپنی مہم میں "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ" کے سماجی پیغام کو بھی شامل کیا ہے۔ اپنے یونیفارم اور بینر پر بی بی بی پی کا لوگو آویزاں کرکے ، انہوں نے پورے ملک میں اس مقصد کی تائید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

526


(Release ID: 1973562) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi