وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کا فائٹرا سکواڈرن مگ 21 سے ایس یو 30 ایم کے آئی میں تبدیل

Posted On: 31 OCT 2023 7:57PM by PIB Delhi

ایئر فورس اسٹیشن اترلائی (بارمر) پر واقع ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا نمبر 4 اسکواڈرن (اوریئلز) مگ 21 سے ایس یو 30 ایم کے آئی میں تبدیل ہو رہا ہے، جو اسکواڈرن کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے۔ مگ-21  کو 1966 سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ مگ-21  ہندوستانی فضائیہ کی  سروس میں پہلا سپرسونک جنگی طیارہ تھا اور اسے 1963 میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اس نے تمام بڑے تنازعات میں حصہ لیا ہے۔ یہ تبدیلی ہندوستانی فضائیہ کی جدیدیت اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کی فضاؤں کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

نئے طیارے کی باقاعدہ شمولیت 30 اکتوبر 23 کو ایئر فورس اسٹیشن اترلائی میں ایک تقریب کے ذریعہ کی گئی۔ تقریب میں مگ-21 اور ایس یو-30 ایم کے آئی کا مشترکہ فلائی پاسٹ پیش کیا گیا، جس نے اسکواڈرن کے لیے آخری مگ-21  کی اڑان بھری۔  تقریب میں مختلف فوجی اور سویلین شخصیات نے شرکت کی۔ اس سکواڈرن کو ایس یو-30 ایم کے آئی میں تبدیل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستانی فضائیہ  اب مگ-21 کے صرف دو سکواڈرن  آپریٹ کرتی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ سال 2025 تک مگ 21 طیاروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

521



(Release ID: 1973531) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Marathi