صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے مرکز کے زیر انتظام لداخ کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 31 OCT 2023 7:32PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (31 اکتوبر 2023) لیہہ میں مرکز کے زیر انتظام  لداخ کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بطور صدر جمہوریہ ہند لداخ کا ان کا پہلا دورہ اس کے یوم تاسیس پر ہو رہا ہے۔

صدرجمہوریہ  نے کہا کہ لداخ تیزی سے کثیر جہتی ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے پر لداخ کے لوگوں کی تعریف کی۔ انہوں نےکہا کہ لیہہ اور کارگل کی خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں نے نچلی سطح پر جمہوریت کو مسلسل مضبوط کیا ہے اور لداخ کی ترقی کے لیے خاص طور پر نوجوانوں کے روزگار کے لیے بامعنی اقدامات کیے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ لداخ کے لیے بجٹ میں گزشتہ چار سالوں کے دوران مرکزی حکومت نے پانچ گنا اضافہ کیا ہے۔ یہ لداخ کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ لداخ کو خطے کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے لوگوں کی الگ شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لداخ کے رابطے کو بڑھانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بہت زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ کئی نئی پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں لداخ کی اقتصادی ترقی بالخصوص سیاحت کی ترقی ہو رہی ہے۔ لیکن، ساتھ ہی، اس خطے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ترجیح ہے۔ پائیدار سیاحت اور ذمہ دار سیاحت پر زور دیا جانا چاہیے۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ لداخ کو کاربن نیوٹرل ریجن کے طور پر ترقی دینے کے مقصد سے  بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس نے ماحول دوست توانائی  کے فروغ کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا پہلا ہائی ایلٹیٹیوڈ گرین ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن لیہہ میں این ٹی پی سی کے ذریعہ قائم کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، مرکزی حکومت نے لداخ میں گرین انرجی کوریڈور پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت 13000 میگاواٹ کی صلاحیت کے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں  کو بین ریاستی منتقلی کے نظام کے ذریعہ پاور گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ نے خواہش ظاہر کی کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے سفر میں لداخ اقتصادی، ماحولیاتی اور انسانی ترقی کے پیرامیٹرز پر ملک میں سرفہرست مقام پر رہے۔

صدر جمہوریہ  کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

520


(Release ID: 1973521)
Read this release in: English , Hindi