نیتی آیوگ

نیتی آیوگ جی 20 فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا اہتمام کرے گا


ورکشاپ کا مقصد جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیے کے نفاذ کو تقویت دینا ہے

فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس نئی دہلی لیڈرس اعلامیے (این ڈی ایل ڈی) کے مضمرات اور نفاذ پر تبادلہ خیال کرے گا

Posted On: 31 OCT 2023 4:19PM by PIB Delhi

جی 20 نئی دہلی لیڈرز اعلامیے کے نفاذ کو تقویت دینے کے مقصد کے سے، نیتی آیوگ مختلف موضوعات پر فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا اہتمام کرے گا جن پر جی 20 نئی دہلی لیڈرز اعلامیے  (این ڈی ایل ڈی) میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس طرح کی دس فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا اہتمام ۔ یکم نومبر 2023 سے 9 نومبر 2023 تک  منعقد کیا جا رہا ہے۔

ورکشاپ کے موضوعات میں جی 20 سے جی 21، ترقی کے لئے  ڈیٹاسیاحت، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ ،پائیدار ترقی کے اہداف، تجارت، ہندوستانی ترقیاتی ماڈل، خواتین کی قیادت میں ترقی، کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات اور موسمیاتی مالیات اور سبز ترقی شامل ہیں۔ ان ورکشاپس کا اہتمام اس لئے کیا گیا ہے تاکہ گہرائی کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا جاسکے، تنقیدی موضوعات کا تجزیہ کیا جاسکے اور این ڈی ایل ڈی  کے لیے آگے بڑھا جاسکے ۔ یہ فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس این ڈی ایل ڈی  سے ابھرنے والے مختلف اہم موضوعات پر محیط ہوں گے۔

یہ ورکشاپس مختلف اینکر تھنک ٹینکس کے تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں جن میں سے ہر ایک اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔ اینکر تھنک ٹینکس میں  او آر ایف، ایم ای آئی ٹی وائی، انڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا سافٹ ویئر پروڈکٹس انڈسٹری راؤنڈ، (ا ٓئی ایس پی آر آئی ٹی) ، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے مرکز ، (سی ایس ای پی)، انسانی ترقی کے لئے انسٹی ٹیوٹ (آئی ایچ ڈی) غیر ملکی تجارت کے ہندستانی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ایف ٹی)، ای جی آر اوڈبلیو فاؤنڈیشن ، صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لئے کیا کام کئے گئے اس سے متعقل انسٹی ٹیوٹ ، (آئی ڈبلیو ڈبلیو اے جی ای) ، بین الاقوامی معاشی تعلقات سے متعلق تحقیق سے متعلق انسٹی ٹیوٹ، بین الاقوامی معاشی تعلقات  سے متعلق تحقیق سے متعلق ہندستانی کونسل (آئی سی آر آئی ای آر) ،  توانائی ، ماحولیات اور پانی سے متعلق کونسل (سی ای ای ڈبلیو) شامل ہیں۔ ہر ایک موضوع  پر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور ممبران کی جانب سے ان  ورکشاپس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ، ہر فیڈر تھیمیٹک ورکشاپ  میں 10-12 صفحات پر مشتمل نتیجہ خیز دستاویزفراہم کرے گاجو ایل ڈی ایل ڈی کے نفاذ کے لیے قابل عمل مسائل کا خلاصہ کرے گا۔ اس دستاویز میں جی 20 ڈیلیوری ایبلز اور فالو اپ اقدامات کا ایک جامع تجزیہ شامل ہوگا۔

ہر ورکشاپ کے کلیدی مقاصد درج ذیل ہیں:

این ڈی ایل ڈی کی سفارشات پر عمل  درآمد: اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیے کی سفارشات کو   بنیادی ٹھوس  کارروائی میں بدلا جائے۔

کلیدی مسائل/کارروائی کے  پوائنٹس کی نشاندہی  کرنا: این ڈی ایل ڈی سے پیدا ہونے والے اہم مسائل اور ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنا جنہیں آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور ان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

اضافی مسائل/ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنا: مجموعی موضوع سے متعلق کسی بھی اضافی مسائل یا ایکشن پوائنٹس کو اجاگر کرنا ، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

بہترین طرز عمل کو نمایاں کرنا: ایسے بہترین  طورطریقوں کی نمائش کریں جنہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شناخت شدہ علاقوں میں نقل کیا جا سکے۔

تجربات کا تبادلہ: گفتگو کو تقویت دینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تجربات اور بصیرت کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا۔

نفاذ کی حکمت عملی وضع کرنا: شناخت شدہ مسائل کے موثر نفاذ کے لیے حکمت عملیوں کو فرو غ دینا۔

ہر ورکشاپ تقریباً 30-40 شرکاء کو اکٹھا کرے گی، جن میں 20-30 تھنک ٹینکس اور مخصوص موضوع میں مہارت رکھنے والے 8-10 ماہرین تعلیم شامل ہیں۔ تجربہ کار سہولت کار مباحثوں کی رہنمائی کریں گے اور نتیجہ خیز نتائج کو یقینی بنائیں گے۔

جی 20کے این ڈی ایل ڈی ، جسے نئی دہلی میں منظور کیا گیا ہے، نے ایک تبدیلی کا ایجنڈا ترتیب دیا ہے جس میں عالمی اہمیت کے مختلف موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہے، جن میں متعلقہ وزارتیں/محکمے، ریاستی حکومتیں، پرائیویٹ سیکٹر، اکیڈمی، طلباء، نوجوانوں، خواتین، اور ریاستوں اور مشغولیت گروپوں کے نوجوان افسران شامل ہیں۔ ان ورکشاپس کو تعمیری مکالمے اور عمل پر مبنی نتائج کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیتی آیوگ تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت کو فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہے جو اس کوشش میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی فعال مشغولیت اور تعاون کے لیے جی 20کے این ڈی ایل ڈی پر پیشرفت کو آگے بڑھاتی ہے۔

*******

ش ح۔ح ا ۔ ج

Uno-504



(Release ID: 1973407) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu