اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی حکومت اسٹیل کی پیداوار اور کھپت میں اضافہ کرنے کے لیے قدم اٹھارہی ہے

Posted On: 31 JUL 2023 5:58PM by PIB Delhi

قومی اسٹیل پالیسی 2017 میں گھریلو فی کس کھپت کو 160 کلو گرام تک بڑھا کر 2030 تک 300 ایم ٹی (ملین ٹن) اسٹیل پیدا کرنے کی صلاحیت کا تصور کیا گیا ہے۔سال 23-2022 میں ملک کی خام اسٹیل کی صلاحیت 161.30 ملین ٹن ہے اور ابھی تک کی پیداوار کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال یعنی اپریل، جون 24-2023 اور پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران خام اسٹیل کی پیداوار نیچے دی گئی ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BB9D.jpg

ہندوستانی حکومت نے اس سلسلے میں استیل کی پیداوار اور کھپت میں اضافہ کو سہولت آمیز بنانے کے لیے مختلف قدم اٹھائے ہیں:

  1. سرکاری  خرید کے لیے ہندوستان میں تعمیر کردہ اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو سطح پر تیارکردہ لوہے اور اسٹیل کی پیداوار(ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی)کی پالیسی کا نفاذ۔
  2. ایک پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل(پی ڈی سی)کاقیام جو نئی سرمایہ کاری کو سہولت آمیز بنانے کے لیے پروجیکٹوں کی شناخت کرتا ہے، پروجیکٹوں کی پائپ لائن کا تجزیہ کرتا ہے اوران کے نفاذ کو تیزی سے ٹریک کرنے کے لیے ضروری قدم اٹھاتا ہے۔
  3. ملک کے اندر اسپیشل اسٹیل کی مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے 6322 کروڑروپے کے بجٹ کے ساتھ اسپیشل اسٹیل کے لیے پیداوار سے وابستہ ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کا نوٹی فکیشن۔
  4. حال ہی میں دبئی میں منعقد ورلڈ ایکسپوجیسے پروگراموں میں حصہ داری ہندوستان میں اسٹیل کے شعبہ کی مہارت کو اجاگر کرنے اور ہندوستان کے اسٹیل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کےساتھ ساتھ تجارتی امکانات کے اظہار کے لیے جاپان، کوریا، روس میں گھریلو اسٹیل استعمال کرنےوالوں کے ساتھ وزارتی سطح پر نمائندوں کے درمیان بات چیت۔
  5. اسٹیل کے استعمال، اسٹیل کی مجموعی مانگ اور ملک میں اسٹیل کے شعبہ میں سرماریہ کاری کو بڑھانے کے لیے ریلویز، دفاع، پٹرولیم اورقدرتی گیس، مکان، شہری ہوابازی، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ، زراعت اور دیہی ترقی کے شعبوں سمیت ممکنہ استعمال کرنے والوں کے ساتھ میک انڈیا پہل اور پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو آگے بڑھایاجائےگا۔
  6. ہندوستان کے اسٹیل کے شعبہ کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیل کی پیداوار اور خام مال پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اسٹیل کے کچھ پیداواروں پر تجارتی بہتری سے متعلق اقدامات۔
  7. اسٹیل بنانے کے لیے خام مال کی دستیابی کی سہولت کے لیےزیادہ موافق شرطوں پر دیگر ممالک کے علاوہ وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ تال میل۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولستےنے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

******

ش ح ۔ ق ت ۔ج ا

U. No.486


(Release ID: 1973262) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Punjabi