محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوودھا سماگم کا ڈائرکٹرجنرل ، ای ایس آئی سی کی صدارت میں انعقاد

Posted On: 30 OCT 2023 7:53PM by PIB Delhi

ڈاکٹرراجیندر کمار، ڈائرکٹر جنرل ، ای ایس آئی سی کی صدارت میں آج ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹرز میں ایک سوودھا سماگم کا اہتمام کیا گیا۔ بیمہ یافتہ افراد اور مستفدین ، ملازمین اور آجروں کے نمائندوں نے ملک بھر میں مختلف ای ایس آئی سی فیلڈ دفاتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماگرم میں ورچوئل شرکت کی۔ سوودھا سماگم کے دوران ڈائرکٹر جنرل ای ایس اائی سی کے فریقوں کی شکایات اور دیگر معاملوں کو بغور سنا اور متعلقہ ای ایس آئی سی افسران کو برموقع یہ معاملے کرنے کی ہدایت دی۔ اسی وقت تمام معاملوں کا ازالہ کیا جانا ممکن نہیں تھا لہذا ڈی جی ای ایس آئی سی نے ایک ہفتے کے اندر ان کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

ڈاکٹر راجیندر کمار نے میٹنگ کے دوران کہا کہ وودھا سماگم جیسے پروگراموں سے تنظیم اور اس کے فریقوں کے درمیان اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ انشورڈ افراد اور ان کے مستفدین کے معاملے حل کرنے کے لئے ایک مقام فراہم کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ای ایس آئی سی نے ای پی ایف او کے اقدام ’ندھی آپ کے نکٹ‘ کے اشتراک سے ہر مہینے کی 27 تاریخ کو ایک ہی مقام پر سوودھا سماگم کا انعقاد کرنے اور ای ایس آئی سی کے فریقوں کی شکایات نمٹانے کافیصلہ کیا ہے۔

میٹنگ میں فائنانشیل کمشنر، انشورنس کمشنرز، میڈیکل کمشنرز اور ای ایس آئی سی کے افسران موجود تھے۔

*******

 

 

U.No:478

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1973196) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu