نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے خبردار کیا کہ تعلیم سے کاروبار کرنا ہمارے سماجی کاز کے خلاف ہے
آیئے ہم اپنے باصلاحیت افراد اور غیر ملکی زرمبادلہ کو باہر نہ جانے دیں: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ عظیم ترین یونیورسٹیاں اپنے سابق طلباء کی سرپرستی اور تعاون سے ترقی حاصل کرتی ہیں
نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے سے گریز کرنے کی صلاح دی جس سے اساتذہ اور والدین کی بدنامی ہو
نائب صدر جمہوریہ نے ہر بھارتی کے لیے اقتصادی قوم پرستی کی ضرورت پر زور دیا
نائب صدر جمہوریہ نے خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کو بھارت کی تاریخ میں ایک زبردست لمحہ قرار دیا
نائب صدر جمہوریہ نے گواہاٹی میں رائل آسام گلوبل یونیورسٹی کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی
Posted On:
30 OCT 2023 6:17PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج تعلیم کو ملک کی خدمت کے طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور سبھی سے اپیل کی کہ ’انہوں نے اس سے جو کچھ حاصل کیا ہے، اسے لوٹائیں‘۔ تعلیم کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا سماجی کاز، عظمت اور ہماری تہذیب کی فضیلت کے خلاف ہے۔
معیاری تعلیم کو کسی بھی معاشرے کو بہتر بنانے والا ازحد اثر انگیز تبدیلی کا طریق کار بتاتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ’ہمارے باصلاحیت افراد اور غیر ملکی زرمبادلہ کو ملک سے باہر برباد کرنے‘ کے خلاف خبردار کیا۔
آج گوہاٹی میں رائل آسام گلوبل یونیورسٹی کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اس تقریب کو ’ اساتذہ کی جانب سے دی گئی تربیت، خاندان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کا انعام‘ قرار دیا۔ انہوں نے طلباء کو مزید مشورہ دیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں جس سے ان کے اساتذہ اور والدین کی بدنامی ہو۔
قومی تعلیمی پالیسی کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس پالیسی کے نفاذ کے نتیجے میں طلباء کو بیک وقت مختلف کورسز کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے اور یہ پالیسی علم و ہنر کے انضمام کا باعث ثابت ہوئی ہے۔
2019 میں ناکام کوشش کے بعد چاند کے قطب جنوبی حصے میں چندریان 3 کی حالیہ کامیاب لینڈنگ کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’ناکامی، کامیابی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔‘ ایک تشبیہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناکامی کا موازنہ پانی کے ایک گلاس سے کیاجسے آدھا بھرا ہوا یا آدھا خالی دیکھا جا سکتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے دنیا کی سب سے باوقار یونیورسٹیوں کی ترقی میں سابق طلبا کے تعاون اور سرپرستی کے ذریعہ اداکیے گئے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ مزید برآں، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے ادارے کے ساتھ دیر پاتعلق قائم کریں اور تعلیم کی بہتری کے لیے اس کے وسائل میں مسلسل اپنا تعاون دیں۔
مالی استطاعت کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر قدرتی وسائل کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، جناب دھنکڑ نے ان وسائل کے بہترین استعمال پر زور دیا۔
ڈگریوں اور تمغات سے نوازتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے مسرت کے ساتھ کہا کہ ان میں سے دو تہائی سے زائد لڑکیاں تھیں۔ انہوں نے اسے قوم کے بدلتے ہوئے پروفائل کا عکس قرار دیا۔ جناب دھنکڑ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔
یک روزہ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے، اس سے قبل گوہاٹی میں کاٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلباء اور فیکلٹی اراکین سے بات چیت کی۔ بعد ازاں شام کو انہوں نے گوہاٹی میں برہتر گوہاٹی مارواڑی سماج کے اراکین کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کی۔
آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریا، آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما، حکومت آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رانوج پیگو، حکومت آسام میں بجلی، کھیل کود اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود، امدادِ باہمی اور سوادیشی قبائلی عقیدے اور ثقافت کی وزارت محترمہ نندیتا گورلوسا، آسام کے چیف سکریٹری جناب پبن کما بورٹھاکر، رائل آسام گلوبل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اشوک کمار پنساری، فیکلٹی اراکین اور دیگر معززین بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:475
(Release ID: 1973193)
Visitor Counter : 107