وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی آر  ابھلیش ٹومی (ریٹائرڈ) کی عزت افزائی

Posted On: 30 OCT 2023 4:33PM by PIB Delhi

گولڈن گلوب ریس  (جی جی آر)  کو   کامیابی سے مکمل کرنے والے پہلے بھارتی، سی ڈی آر ، ابھلیش ٹومی (ریٹائرڈ) کی ، ان کی تاریخی  کامیابی کے اعتراف  میں، گوا  میں 30  اکتوبر 2023  کو بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل  آر ہری کمار کے ذریعہ  عزت افزائی کی گئی۔ سی ڈی آر  ٹومی  نے  29  اپریل 2023  کوجی جی آر 22  میں  دوسرے مقام پر آکر  تاریخ  رقم کی تھی اور وہ  اس ریس  کو مکمل کرنے والے  پہلے ایشیائی بھی ہیں۔  انہوں نے  4  ستمبر  2022  کو  ریس کا آغاز کرنے کے بعد  236  دن ، 14  گھنٹے  اور 46  منٹ  تک  کشتی کھے کر  جنوبی افریقہ  کے کرسٹن نیوشیپر کے پیچھے  فرانس کے لیس سیبلس -  ڈی  اولون  واپس  پہنچے تھے۔

اس سے پہلے  2013  میں  سی ڈی آر  ٹومی  آئی این ایس  وی  مہادی پر  بادبانی کشتی کے  ذریعہ تنہا بغیر رُکے پوری دنیا کا چکر  لگانے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ انہوں نے  جی جی آر  18  میں  بھی  حصہ لیا تھا لیکن  راستے میں  طوفان کے دوران کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں ریس سے  دستبردار ہونا پڑا تھا۔

پانچ سال بعد ،کمر میں  ٹیٹینیم کی راڈ اور  ریڑھ کی  ہڈی  کے پانچ  مجروح مہروں کے ساتھ، انہوں نے  جی جی آر 22  میں  انسانی جذبے  کے امتحان میں زبردست کامیابی حاصل کی اور  ثابت قدمی ، استقلال اور  پختہ عزم  کا اظہار کیا۔ جی جی آر، سر روبن نوکس جونسٹن کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے، جنہوں نے  1968  میں  بغیر رکے تنہا  پوری دنیا کا  جکر مکمل کیا تھا۔

جی جی آر 22 میں  16  افراد نے  شرکت کی تھی اور  پوری  دنیا  کا چکر لگانے والی  اس ریس  میں انہوں نے  1968  سے پہلے والی   ٹیکنالوجی اور  آلات  کا استعمال کیا۔ سی ڈی آر ٹومی  سمیت  صرف  تین شرکاء  ہی  ریس کو مکمل کر سکے، جبکہ  باقی لوگ  تکنیکی  خرابیوں یا حادثات  کی وجہ سے  راستے میں ہی  دستبرار ہو گئے۔

سی ڈی  آر ابھلیش  ٹومی  نے حال ہی میں  بحریہ  کی دو خواتین  افسروں کی   کوچنگ  اور سرپرستی  شروع کی ہے،  وہ انہیں  ساگر پریکرما  کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی بحریہ  کے ذریعہ دنیا  کا تنہا چکر لگانے   کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- وا - ق ر)

U-459


(Release ID: 1973140) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Hindi