مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

‘5جی ایکوسسٹم کے ذریعہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ’کے بارے میں ٹرائی کے کنسل ٹیشن پیپرپر تاثرات اور جوابی تاثرات موصول کرنے کی آخری تاریخ  آگے بڑھادی گئی ہے

Posted On: 30 OCT 2023 2:49PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)نے29 ستمبر 2023 کو ‘5جی ایکوسسٹم کے ذریعہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ’کے بارے میں کنسل ٹیشن پیپرپرمتعلقین کے  تاثرات / جوابی تاثرات طلب کئے تھے۔  متعلقین سے  تحریری تاثرات اور جوابی تاثرات موصول کرنے کی آخری تاریخ بالترتیب 30 اکتوبر2023 اور 13 نومبر 2023  مقرر کی گئی تھی۔

صنعتی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے ٹرائی کو درخواستیں موصول ہوئیں جن میں تہواروں کی وجہ سے ضروری معلومات حاصل کرنے میں مشکل جیسی  مختلف وجوہات بتاتے ہوئے تاثرات جمع کرانے کی آخری تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپر  میں پالیسی  کی تبدیلیوں اور انہیں تیزی سے اختیار کرنے کے لئے مناسب پالیسی فریم ورک اور نئی ٹکنالوجی  کے موثر استعمال سے متعلق بہت اہم معاملات شامل کئےگئےہیں اور اس لئے کنسل ٹیشن  پیپر پر تاثرات دینے سے قبل اندرونی طور پر معاملات پر مفصل بات چیت اور غوروخوض کی ضرورت ہے۔

متعلقین کی درخواستوں  کے پیش نظر تحریری تاثرات جمع کرانے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھاکر27 نومبر2023کرنے اور جوابی تاثرات جمع کرانے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھاکر 11 دسمبر 2023 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقین سے درخواست ہے کہ وہ ترجیحی طور پر اپنے تاثرات الیکٹرانک شکل میں advadmn[at]trai[dot]gov[dot]in ان پر ای میل سے بھیجیں اور اس کی ایک کاپیvibhatomar[at]trai[dot]gov[dot]inکو روانہ کریں۔ کسی بھی قسم کی وضاحت /معلومات کے لئے صلاح کار (ایڈمن اینڈ آئی آر)محترمہ وندنا سیٹھی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23221509پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

*********

ش ح۔ ا گ۔ ج

Uno465



(Release ID: 1973121) Visitor Counter : 69