کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

28 اکتوبر تک کوئلے کی پیداوار میں 12.81 فیصد کااضافہ ہوا


42.32 فیصد اضافہ رجسٹر کرتے ہوئے، مجموعی طور پر کول اسٹاک 53.23 ملین ٹن تک پہنچ گیا

تھرمل پاور پلانٹ کوئلے کی سپلائی کھپت سے  متجاوز

ملاوٹ کے لیے درآمدشدہ کوئلے کی کھپت 20.8 ملین ٹن سے کم ہو کر 13.5 ملین ٹن رہ گئی

Posted On: 30 OCT 2023 5:06PM by PIB Delhi

ملک میں کوئلے کی پیداوار میں، موجودہ مالی سال کے دوران (28.10.23 تک) گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سی آئی ایل  کی نموکا  فیصد 11.90فیصد ہے، ایس سی سی ایل  میں 7.82فیصداور محدود اور تجارتی کانوں میں 20.94فیصد ہے۔ مجموعی طور پر سپلائی میں 11.70 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاور سیکٹر کو سپلائی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کوئلہ کی وزارت نے ان کوئلہ کمپنیوں میں کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں جہاں ریلوے کی نسبتاً  بہتر انخلاء لاجسٹکس ہے (بشمول کمیشنڈ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز) جیسے ای سی ایل، بی سی سی ایل، سی سی ایل اور ڈبلیو سی ایل جس میں بالتریب  18.70 فیصد، 17.60فیصد، 13.90فیصد اور 18.00فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔ 

کوئلہ پیدا کرنے والی ریاستوں میں اکتوبر کے اوائل میں غیر معمولی بارش کے بعد، کوئلے کی پیداوار میں پچھلے 15 دنوں کے دوران تیزی آئی ہے۔ پچھلے 15 دنوں کے دوران تمام ذرائع سے کل پیداوار صرف 26.40 لاکھ ٹن یومیہ سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ، 28اکتوبر2023تک، سی آئی ایل ، ایس سی سی ایل، محدود کانوں  اور ٹرانزٹ میں کوئلے کی سپلائی کے اختتام پر کوئلے کا کل ذخیرہ 53.23 میٹرک ٹن ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 37.40 میٹرک تھا جو کہ 42.32فیصد زیادہ ہے۔

اس مدت کے دوران ملاوٹ کے لیے استعمال ہونے والے درآمدشدہ  کوئلے کی مقدار 13.5 میٹرک ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 20.8 میٹرک ٹن تھی جو کہ ملاوٹ کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے درآمدی کوئلے میں 35 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

تھرمل پاور پلانٹس کے اختتام پر کوئلے کے ذخیرے کا رجحان، جو پہلے کمی کو ظاہر کر رہا تھا، اب پچھلے 10 دنوں کے دوران، ایک  مجموعی  رجحان درج کر رہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس کے اختتام پر کوئلے کی سپلائی/وصولی  کھپت سے زیادہ ہے ۔مجموعی طور پر، تھرمل پاور اینڈ(بشمول سینٹرل جینکوس، اسٹیٹ جینکوز، وغیرہ میں )  اسٹاک میں اضافہ ہوا ہے ۔

عام طور پر، ایچ 1 میں کوئلے کی پیداوار اور نقل و حمل کم ہوتی ہے کیونکہ سال کی پہلی ششماہی بنیادی طور پر موسم گرما اور اس کے بعد مانسون ہوتی ہے۔ مون سون کے بعد پیداوار اور نقل و حمل کے حالات سازگار ہوتے ہیں اور ایچ 2 میں کوئلے کی سپلائی کھپت سے زیادہ ہوتی ہے۔ لہذا، سال کے دوسرے نصف کے دوران، پاور پلانٹس اور کانوں کے گڑھے پر کوئلے کے ذخیرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

کوئلہ کی وزارت کوئلے کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور وزارت ریلوے اور بجلی کے ساتھ قریبی تال میل  بنائے ہوئے  ہے۔

**********

 

(ش ح۔ا ک ۔ع آ)

U-463


(Release ID: 1973108) Visitor Counter : 100


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Kannada