عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل ویجلنس کمیشن،  30 ؍اکتوبر سے 5 ؍نومبر 2023 تک ویجیلنس بیداری ہفتہ 2023 منا رہا ہے

Posted On: 30 OCT 2023 3:51PM by PIB Delhi

سنٹرل ویجیلنس کمیشن 30 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 تک ویجیلنس بیداری ہفتہ 2023 مندرجہ ذیل تھیم کے ساتھ منا رہا ہے:

’’بدعنوانی کو نا کہیں، ملک کے تئیں وقف رہیں‘‘

भ्रष्टाचार का विरोध करें; राष्ट्र के प्रति समर्पित रहें

ویجیلنس بیداری ہفتہ 2023 کا آغاز آج صبح 11 بجے سترکتا بھون، نئی دہلی میں کمیشن کی طرف سے کمیشن کے عہدیداروں کو  جناب  پروین کمار سریواستو، سینٹرل ویجیلنس کمشنر اور جناب اروند کمار، ویجیلنس کمشنر کے ذریعے دلائے گئے  دیانتداری کے عہد کے التزام کے ساتھ ہوا ۔

ویجیلنس بیداری ہفتہ 2023 کی پیش کش کے طور پر، کمیشن نے اس سے قبل تین ماہ کی مہم کی مدت (16 اگست 2023 سے 15 نومبر 2023) کے بارے میں ہدایات جاری کی تھیں جس کے دوران تمام وزارتوں، محکموں اور تنظیموں  کی طرف سے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر کو فوکس ایریاز کے طور پر اٹھایا جانا تھا۔

  • مفاد عامہ کے انکشاف اور مخبروں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے سے متعلق (پی آئی ڈی پی آئی) قرارداد۔
  • صلاحیت سازی کے پروگرام۔
  • نظامی بہتری کے اقدامات کی شناخت اور نفاذ۔
  • شکایت کے ازالے کے لیے آئی ٹی کا فائدہ اٹھانا۔
  • سرکلر / گائیڈ لائنز / مینوئل کی اپ ڈیٹ۔
  • 30 جون 2023  سے پہلے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ۔

ویجیلنس بیداری ہفتہ 2023 کے ایک حصے کے طور پر، سنٹرل ویجیلنس کمیشن 2 نومبر 2023 کو تادیبی کارروائیوں پر ایک پینل مباحثہ بھی  منعقد کرے گا۔

***

 

ش ح ۔  ج ق   ۔ ک ا

U.NO.457


(Release ID: 1973054) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Punjabi