مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘براڈکاسٹنگ اور کیبل سروسز کے ریگولیٹری فریم ورک کے جائزہ’’ پرٹی آر اے آئی کے مشاورتی پیپر پر جوابی تبصرہ موصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 30 OCT 2023 2:46PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 08 اگست 2023 کو ‘‘براڈکاسٹنگ اور کیبل سروسز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کےجائزہ’’ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ مشاورتی کاغذ میں اٹھائے گئے مسائل پر متعلقہ فریق سے تبصرے موصول کرنے کی آخری تاریخ ابتدائی طور پر 05 ستمبر 2023 اور جوابی تبصرے 19 ستمبر 2023 طے کی گئی تھی۔

متعلقہ فریق کی جانب سے وقتاً فوقتاً تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیےموصول ہونے والی درخواستوں کی وجہ سے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخیں بالترتیب 10 اکتوبر 2023 اور 25 اکتوبر 2023 تک بڑھا دی گئی ہیں۔

اب، مذکورہ بالا مشاورتی مقالے پر جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے متعلقہ فریق کی جانب سے وقت میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر، جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو یکم نومبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے کسی بھی وقت کی مزید توسیع کی درخواست پر غورنہیں کیا جائے گا۔

جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل آئی ڈی advbcs-2[at]trai[dot]gov[dot]in اور jtadvbcs-1[at]trai[dot]gov[dot]in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب انیل کمار بھاردواج، ڈائریکٹر جنرل ٹی آر اے آئی سی ایس آر اور مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23237922پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ش ت ۔ م ش

U. No.425

 


(Release ID: 1973025) Visitor Counter : 89