مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

کنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے دفتر نے انڈین موبائل کانگریس 2023 میں ٹیلی کام لائسنس یافتگان اور پنشنرز کے لیے اپنے ڈیجیٹائزیشن پروگرام کی نمائش کی


سارس پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کامالیہ حاصل ہوا

ڈی او ٹی کے 4 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو ہر ماہ سمپن کے ذریعے  1239 کروڑ پنشن رقوم تقسیم کی گئیں

Posted On: 30 OCT 2023 12:17PM by PIB Delhi

ٹیلی کام محکمے کے دیگر محکموں کےعلاوہ  کنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس (سی جی سی اے) نے آئی ایم سی 2023 میں بھی ایک اسٹال قائم کیا ہے جس کا مقصد ٹیلی کام لائسنس یافتگان کے لیے کاروبار کو آسان بنانے سے متعلق پروگرام کو ڈیجیٹائز کرنے کے اپنے عمل کو نمایاں کرنا ہے۔ نیز سارس اور سمپن کی شکل میں  ٹیلی کام / بی ایس این ایل / ایم ٹی این ایل پنشن یافتگان کو کوالٹی سروس فراہم کرنا ہے۔

اس اسٹال پر سمپن اور سارس کا مندرجہ ذیل ممتاز ویزیٹرس نے دورہ کیا:

  1. مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیووسنہ چوہان نے اسٹال کا دورہ کیا اور طریقہ کار کو سراہا ۔ انہوں نے محکمے سے زور دیکرکہا کہ وہ پنشن یافتگان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے نظام میں مزید بہتری لائے۔
  2. ڈی او ٹی کے سکریٹری نے اس نظام کی وسعت کو سمجھا اور تعریف کی۔
  3. ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کو سمپن کامظاہرہ کرکے دکھایا گیا اس کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ اس نظام کے ذریعے پنشن یافتگان کو پنشن کی رقم براہ راست دی جارہی ہے۔
  4. حکومت اور سرکاری سیکٹر کے کارخانوں کے بہت سے سینئر افسران اور ٹی ایس پی کے بہت سے افسران نے اس اسٹال کا دورہ کیا۔ اس اسٹال  کی وجہ سے  فیس آتھینٹکیشن کا استعمال کرکے لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
  5. ریٹائرڈ فوجیو ں اور بی ایس این ایل کے سابقہ سی ایم ڈی نے فیس آتھنٹکیشن جیون پرمان ایپ کااستعمال کرکے لائف سرٹیفکیٹ داخل کیے۔

اسٹال پر ڈی سینٹرلائزڈ لائسنس کے لیے ایل ایف ہینڈ بک کی رسائی کے لیے کیو آر کوڈز نمایاں کیے گئے ہیں ، آئی ایس پی کے لیے سمپلیفائڈ فائنانشیل کمپلائنس آف لائسنس ایگریمنٹ اور مالیے سے متعلق احکامات کے لیے سی جی سی اے ویب سائٹ لنک بھی نمایاں کیے گئے ہیں۔ اسٹال پر کیو آر کوڈ آئی ایم سی 2023 کے دوران اسٹال پر آنے والے ٹیلی کام لائسنسز کے ذریعے رائے داخل کرنے کے لیے نمایاں کیے گئے ہیں۔ اس اسٹال پر سارس سے متعلق مختصر ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں اس کی خاصیتوں اور نتائج کااظہار کیا گیا ہے۔

سارس لائسنس معاہدوں کی مالی شرائط پر عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے لائسنس کا ایک پورٹل ہے جس کاآغاز ڈی او ٹی نے 15 جنوری 2021 کو کیا تھا۔ سارس پورٹل کے ذریعے لائسنس یافتگان کو یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ ایل ایف، ایس یو سی، اسپیکٹرم آکشن پیمنٹ اور سی اے ایف/ ای ایم آر پینلٹی ، ٹیسٹنگ فیس اور دیگر جرمانے کے لیے  آن لائن بغیر کاغذ کا استعمال کیے گئے ادا کرسکتے ہیں۔

سارس کی وجہ سے سہ ماہی بنیاد پر مالیہ اور لائسنس فیس کے اسٹیٹمنٹ کو پوری طرح ڈیجیٹل اور بغیر کاغذ کے ادا کیاجاسکتا ہے ۔اس سے ڈیٹکشن دستاویز کو آن لائن داخل کیاجاسکتا ہے ۔ آن لائن اسسمنٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور ایل ڈی نیز ایس یو سی کے لیے ڈیمانڈ نوٹس حاصل کیاجاسکتا ہے۔ یہ پورٹل نو ڈیوز سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ایک سنگل ونڈو کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس پورٹل پر 2659 لائسنس یافتگان سارس پر موجود ہیں۔

سارس کے ذریعے تقریباً  دو لاکھ کروڑ روپئے کا مالیہ اکٹھا کی جاچکا ہے۔

سمپن –‘پنشن اکاؤنٹنٹگ اور مینجمنٹ نظام  کاپروجیکٹ’ ایک بلارکاوٹ آن لائن پنشن پروسیسنگ اور پنشن کی ادائیگی کا نظام ہے ۔ یہ نظام ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے پنشن یافتگان کے لیے ہے۔ اسے وزیراعظم نے 29دسمبر 2018 کو ملک کے نام وقف کیا تھا۔

ڈی او ٹی / بی ایس این ایل / ایم ٹی این ایل  کے فی الحال چار لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان پورے بھارت میں سمپن کے ذریعے سی سی اے یونٹوں کی خدمات حاصل کررہے ہیں جس کی وجہ سے پنشن یافتگان کو ایک سنگل ونڈو فراہم کرکے خدمات بہم پہنچانے میں بہتری آئی ہے۔

  • پنشن کیسز کا بروقت نمٹارہ
  • ای-پنشن پیمنٹ آرڈر کی سہولت
  • ہر ایک پنشن یافتہ کی رسائی کے لیے لاگ اِن سے پیمنٹ ہسٹری جیسے بنیادی معلومات فراہم ہوتی ہے۔
  • عوامی شکایات کا آن لائن داخل کیاجانا  اور بروقت ایس ایم ایس الرٹس

سمپن کے ذریعے ماہانہ پنشن کے طور پر تقریباً 1239 کروڑ روپئے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

ستمبر 2023 تک سمپن کی وجہ سے تقریباً 44 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے نیز حکومت کے لیے 40 کروڑ روپئے سالانہ کی بچت ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اس ۔ع ن

(U: 446)

 



(Release ID: 1972995) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu