صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آندھرا میڈیکل کالج کی صد سالہ تقریبات سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کیا


انہوں نے 50بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت والے  بلاک کا سنگ بنیاد رکھا

‘‘آندھراپردیش میں آندھرا میڈیکل کالج سب سے بڑا میڈیکل کالج ، سُپراسپیشلٹی والا سب سے بڑاکالج ہے اور یہاں دیگر بہت سی سہولیات بھی موجود ہیں۔ یہ کالج ان قابل ذکر سابق طلباءکے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے جنہوں نے سیاست، کھیل کود اور انتظامیہ نیز میڈیکل سائنسز جیسے میدانوں میں مہارت حاصل کی

Posted On: 27 OCT 2023 7:37PM by PIB Delhi

صحت وخاندانی بہبود کےمرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج آندھرا میڈیکل کالج کی صد سالہ تقریبات میں ورچوئل وسیلے سے افتتاحی خطبہ دیا۔ اس موقع پر صحت وخاندانی بہبود اور آندھرا پردیش سرکار کی میڈیکل ایجوکیشن کی وزیر محترمہ ویڈاڈلا رجنی  بھی موجود تھیں۔ یہ کالج اپنے ان سابق طلباء کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے جنہوں نے سیاست، کھیل کود، انتظامیہ اور طبی علوم کے میدان میں مہارت حاصل کی ہے۔

مرکزی وزیر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہترین نتائج کے حامل رہے اور کارکردگی کو نظر میں رکھ کر کام کا ماحول بنائے جس میں مریضوں کو اعلیٰ ترین حفظان صحت فراہم کرنا مقصد ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صدیوں پرانی روایت نے  ہم کو ایک متوازن زندگی جینا سکھایا ہے۔ اگر ہماری نظر میں یہ مقصد واضح ہو تو ہمارے کام بھی واضح اور بامقصد ہوجائیں گے ۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا  کہ وزیراعظم کے وِژن کے تحت ہم بھارت کے ہر ضلع میں ایک  میڈیکل کالج کی تعمیر کررہے ہیں ۔ ہم یو جی اور پی جی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرکے حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی کوالٹی میں یکسر تبدیلی لاکر اور میڈیکل آلات کی تیاری میں اضافہ کرکے، ملک میں ایک میڈیکل ایکو نظام بھی قائم کررہے ہیں۔ ایمس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ 2014 میں یہ تعداد محض چھ تھی اور اب یہ تعداد 22 ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 9 سال میں ہم نے نہ صرف ملک کے لوگوں کے لیے مزید قابل رسائی حفظان صحت پر توجہ دی بلکہ یہ غیرملکی افراد کے لیے بھی میڈیکل سیاحت کے طو ر پر کم خرچ ملک بن گیا ہے۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے سبھی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آندھرا میڈیکل کالج کو ایک انتہائی درجے کی ساکھ والے اعلیٰ درجے کے میڈیکل کالج میں بدل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت سبھی کوششوں میں اسپتال کو مدد دینے کی پابند ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اس ۔ع ن

(U: 442)

 


(Release ID: 1972969) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi