زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سال24-2023 کی خریف کی اہم فصلوں کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ

Posted On: 27 OCT 2023 8:34PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے24-2023 کے لیے خریف کی اہم فصلوں کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ جاری کر دیا ہے۔ فصل کی پیداوار کا تخمینہ ریاستوں کے فراہم کردہ ڈیٹا پر منحصر ہوتا ہے اور بعد میں مختلف متبادل ذرائع سے معلومات کا استعمال کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔ ان ذرائع میں کراپ ویدر واچ گروپ (سی ڈبلیو ڈبلیو جی) کی رپورٹس، ریموٹ سینسنگ تخمینہ، اکانومیٹرک ماڈلنگ پر مبنی تخمینہ، کسانوں کے سروے سے جمع کردہ معلومات، اور فصلوں کے تخمینے میں تاریخی رجحانات شامل ہیں۔

پہلے پیشگی تخمینوں کے مطابق،24-2023 کے لیے خریف کی اہم فصلوں کی تخمینی پیداوار حسب ذیل ہے:

͸غذائی اجناس – 1485.69 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی)

  • چاول -1063.13 لاکھ میٹرک ٹن
  • مکئی -224.82 لاکھ میٹرک ٹن
  • تور -34.21 لاکھ میٹرک ٹن
  • مونگ - 14.05 لاکھ میٹرک ٹن
  • اُڑد - 15.05 لاکھ میٹرک ٹن

͸ تلہن – 215.33 لاکھ میٹرک ٹن

  • مونگ پھلی -78.29 لاکھ میٹرک ٹن
  • سویا بین -115.28 لاکھ میٹرک ٹن

͸ گنا - 4347.93 لاکھ میٹرک ٹن

͸ کپاس -316.57 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک کا وزن 170 کلوگرام)

͸ جوٹ اور میسٹا -91.91 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک کا وزن 180 کلوگرام)

چاول کے زیرِ زمین رقبہ جو کہ خریف کی اہم فصل ہے، پچھلے سال کے حتمی تخمینے کے مقابلے میں تقریباً 2 لاکھ ہیکٹیئر زیادہ اور چاول کے اوسط رقبے سے تقریباً 4.5 لاکھ ہیکٹیئر زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کی پیداوار بھی اوسط خریف چاول کی پیداوار کے مقابلے میں تقریباً 1 لاکھ ٹن زیادہ ہونے کا تخمینہ ہے۔

اناج کی دیگر فصلوں کا رقبہ جیسا کہ خریف مکئی اور جوار کا بھی پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان فصلوں کے زیرزمیں اوسط رقبہ کا تخمینہ ہے۔ خریف مکئی کی پیداوار 213.51 لاکھ میٹرک ٹن کی اوسط پیداوار کے مقابلے میں 224.82 لاکھ میٹرک ٹن ہونے کا تخمینہ ہے جو کہ تقریباً 11 لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ ہے۔

سال24-2023 کے لیے خریف نیوٹری/موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 351.37 لاکھ میٹرک ٹن ہے جو کہ موٹے اناج کی اوسط پیداوار 350.91 لاکھ میٹرک ٹن سے تھوڑا زیادہ ہے۔24-2023کے دوران شری انّ کی پیداوار کا تخمینہ 126.55 لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔

تور کی پیداوار کا تخمینہ 34.21 لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے، جو تقریباً پچھلے سال کی پیداوار کے برابر ہے۔ مزید برآں، اُڑد کے زیر زمین رقبہ کا تخمینہ 30.73 لاکھ ہیکٹیئر لگایا گیا ہے جو تقریباً پچھلے سال کے 30.98 لاکھ ہیکٹیئر کے رقبے کے برابر ہے۔ تاہم،24-2023 کے لیے خریف دالوں کی کل پیداوار موسمی حالات کی وجہ سے پچھلے سال کے مقابلے میں کم رہنے کی امید  ہے۔24-2023 کے دوران خریف دالوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 71.18 لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔

گنے کی کل پیداوار کا تخمینہ 4347.93 لاکھ میٹرک ٹن ہے جو کہ گنے کی اوسط پیداوار 4222.55 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہے۔

اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ24-2023 (خریف) کے لیے یہ پہلا پیداواری جائزہ بڑی حد تک پچھلے 3 برسوں کی اوسط پیداوار پر مبنی ہے اور فصل کاٹنے کے حقیقی تجربات کی بنیاد پر پیداوار کے تخمینے حاصل کرنے کے بعد اس میں تبدیلی آسکتی ہے۔

************

ش ح۔ق ت    ۔ ف ر

 (U: 485 )



(Release ID: 1972954) Visitor Counter : 129


Read this release in: Telugu , English , Hindi