خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا مرحلہ - خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے طے شدہ زیرالتواریفرنسز کو نمٹانے کے لیے پر جوش کوششیں کی جا رہی ہیں
ملک بھر میں صفائی کے لئے تمام 20,055 نشانزد جگہوں پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں شروع کی گئیں
Posted On:
27 OCT 2023 9:51PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت زیر التواء ریفرنسز کو نمٹانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ 27اکتوبر2023 تک، وزارت نے 31 زیر التواء ایم پی ریفرنسز، 610 عوامی شکایات اور 108 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی ہیں۔
جائزہ لینے کے لیے نشانزد کی گئیں 9,877 فزیکل فائلوں میں سےابتک 8,960 کا جائزہ لیا گیا اور 6,263 کو نمٹا دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ مہم کے دوران 9,925 ای فائلوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور 1,946 ای فائلیں بند کر دی گئیں۔
تمام 20,055 نشانزد صفائی کی جگہوں پر صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، جن میں آنگن واڑی مراکز، ون اسٹاپ مراکز اور بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے شامل ہیں۔
مہم کے دوران صفائی ستھرائی کی مختلف سرگرمیاں شروع کئے جانے کے نتیجے میں، وزارت 986 مربع فٹ جگہ کی گنجائش پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔اس کے علاوہ کباڑکو ٹھکانے لگانے سے 24,365 روپے کی آمدنی بھی ہوئی ہے۔
************
ش ح۔ ع م ۔ م ص
(U:438 )
(Release ID: 1972936)
Visitor Counter : 70