سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے ٹول، آپریٹ، ٹرانسفر (ٹی او ٹی) بنڈل 11 اور 12کو 6,584 کروڑروپے میںالاٹ کیا

Posted On: 29 OCT 2023 4:37PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے 400 کلومیٹر کیکل لمبائی کے دو ٹول، آپریٹ اور ٹرانسفر (ٹی او ٹی) بنڈل 11 اور 12 کو 6,584 کروڑ روپے میںمختص کیا ہے۔ ان دو بنڈلوں (11 اور 12) میںبالترتیب اتر پردیش میںاین ایچ 19 پر واقع الہ آباد بائی پاس اور اترپردیش و مدھیہ پردیشریاست میں للت پور-ساگر-لکھناڈون سیکشن شامل ہیں۔ دونوں بنڈلوں کے لیے بولیوں کے پہلے دور کو رد کر دیا گیا تھا اور بولیاںپھر سے طلب کی گئی تھیں۔ دوسرے دور میںاین ایچ اے آئی کو پہلے راؤنڈ میںملی بولیوں سے 553 کروڑ روپے زیادہ کی بولیاںموصول ہوئی ہیں۔ مالی بولیاں جمعہ،  27 اکتوبر 2023 کو کھولی گئیں اور متعلقہ افسران کی منظوریکے ساتھ مالی بولیاںکھولنے کے اگلے دن کامیاب بولیلگانے والے کو الاٹمنٹ لیٹر(لیٹر آف ایوارڈ) جاری کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میںاین ایچ 19 پر واقع 84 کلومیٹر طویل الہ آباد بائی پاس کے لیےٹی او ٹی بنڈل 11 کو کیوب ہائی ویز اینڈ انفرا اسٹرکچر لمیٹڈ کو 2,156 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے۔ اترپردیش اور مدھیہ پردیش ریاستوں سے گزرنے والے 316 کلومیٹر طویل للت پور-ساگر-لکھناڈون سیکشن کے لیےٹی او ٹی بنڈل 12 کو آئی آر بی انفرا اسٹرکچر ٹرسٹ کو  4,428 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے۔

ٹی او ٹی بنڈلوں کے کامیابالاٹمنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادونے کہا کہ’’حکومت قومی مونیٹائزیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کی سمت انتہائیمعاون اور حوصلہ افزا رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں ان دو بنڈلوں سے 6,584 کروڑ روپے ملیں گے، جو ملک میں عالمی معیار کی قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی ترقی میںکافی تعاون دیں گے۔

ان ٹی او ٹی کے معاہدے کی مدت 20 سال کے لیےہے، جس میںرعایت یافتہ کو مختص کئے گئے سیکشنکا رکھ رکھاؤ اور اسے آپریٹ کرنا ہوگا۔ اس کے عوض میں، رعایتیافتہ این ایچفیس کے ضابطو ں کے تحت مقررہفیس کی شرحوں کے مطابق ان سیکشن کے لیے یوزر فیس وصول کرے گا اپنے پاس رکھے گا۔

شاہراہوں کے شعبے میں نجی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کے لیےٹی او ٹی ماڈل کو فروغ دیا گیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے وقتاً فوقتاً ٹول آپریٹ ٹرانسفر (ٹی او ٹی) کی بنیاد پر مختلف قومی شاہراہ سیکشن کی ٹولنگ، آپریشن اور دیکھ بھال کے ٹھیکے دیے ہیں۔ ٹی او ٹی، بنڈل-Iمیں9 پروجیکٹ شامل ہیں، جن میں آندھرا پردیش اور گجرات ریاستوں میںکل 681 کلومیٹر کی لمبائی کی قومی شاہراہیں ہیں،  اور انھیں 2018 میں مختص کیا گیا تھا۔اب تک، این ایچ اے آئی نے ٹی او ٹی کے توسط سے  26,366 کروڑ روپے میں 1614 کلومیٹر پروجیکٹوں (ٹی او ٹی بنڈل 11 اور 12 کو چھوڑکر) اور اِنوٹ  کے توسط سے  10,200 کروڑ روپے میں 636 کلومیٹر کے پروجیکٹوںکا مونیٹائزیشن کیا ہے۔

 

******

شح۔ف ا ۔ م ر

U-NO.426

29.10.2023



(Release ID: 1972854) Visitor Counter : 89