وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے کام کی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے اور زیر التوا ریفرنسز کو ختم کرنے کی خصوصی مہم 3.0 کو تیز کیا

Posted On: 28 OCT 2023 7:43PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے کام کی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں خصوصی مہم 3.0 کی حصول یابیوں کے ساتھ کامیابی کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ اپنی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، آیوش کی وزارت نے 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی ملک گیر خصوصی مہم 3.0 کے لیے درج ذیل زیر التوا کاموں کی نشان دہی کی ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ 30، پارلیمانی اشورینس  17، ریاستی حکومت  3، عوامی شکایات 75، پی ایم او  ریفرنسز 3، عوامی شکایات کی اپیلیں 24، فائلوں کے مینجمنٹ 305، اور صفائی مہم سے متعلق  20 ریفرنسز شامل ہیں۔  27 اکتوبر 2023 تک،  576 فائلوں کا جائزہ لیا جانا تھا، تمام 576 کا جائزہ لیا گیا اور  161 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے 13 ریفرنسز اور 8 پارلیمانی اشورینس کلیئر کردیے گئے۔ تمام 3 ریاستی ریفرنسز، 75 عوامی شکایات، 3 پی ایم او ریفرنسز، اور 24 عوامی شکایات کی اپیلوں کو وزارت نے نمٹا دیا ہے۔ وزارت نے  صفائی ستھرائی کی 20 مہم چلاکر   100 فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔

اس کا ہدف ہمارے کام کے ماحول اور کام کی جگہ کے تجربے کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ریفرنس کو ٹھکانے لگانے کے اہداف کو حاصل کرنا تھا۔ مہم کے دوران، وزارت کے کام کی جگہوں کے اندر خالی جگہوں کو ترتیب اور صفائی پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ یہ کوششیں ملازمین کے کام کے ماحول اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

سوچھتا ہی سیوا پکھواڑہ کے ایک حصے کے طور پر، آیوش کی وزارت نے اپنے تمام افسران کو سوچھتا کا عہددلایا، جس میں صاف ستھرا اور کوڑے کچرے سے پاک ہندوستان کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے جائزہ لیا اور تمام سینئر عہدیداروں سے مہم کی مدت کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کرنے کو کہا۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک خصوصی ٹیم کرتی ہے۔ اداروں، تنظیموں اور کونسلوں نے اپنے کیمپس، عوامی مقامات جیسے کہ بس اسٹیشن، پارک، ہربل گارڈن، یہاں تک کہ جھیلوں اور تالابوں کو بھی صاف کیا ہے۔ سینئر عہدیداروں اور آیوش برادری نے کوشش کے ایک حصے کے طور پر، آیوش بھون اور آس پاس کے علاقے کی صفائی کی۔ سوچھتا مہم کی طرح، آیوش وزارت نے بھی مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریسرچ کونسلوں، قومی اداروں، نیم سرکاری تنظیموں اور دیگر قانونی اداروں سے متعلقہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کو کہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیر التوا کیسوں کو حل کرنے کی سابقہ کوششوں کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں اور محکمہ اپنی مجموعی درجہ بندی کو بہتر بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

یہ خصوصی مہم کام کے تجربے کو بہتر بنانے، صفائی کو فروغ دینے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

******

ش ح۔ ف ا ۔ م ر

U-NO. 410



(Release ID: 1972732) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu