ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے حفاظتی فورس كی طرف سے 28 اکتوبر 2023 کو نیشنل پولیس میموریل، نئی دہلی میں شہداء کی یاد کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی

Posted On: 27 OCT 2023 5:15PM by PIB Delhi

ریلوے حفاظتی فورس(آر پی ایف) جو ایک وقف سیکورٹی فورس ہے اور جسے ہندوستانی ریلوے اور اس کے مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، 28 اکتوبر 2023 کو نیشنل پولیس میموریل (این پی ایم)، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں شہداء کی یاد میں ایک دن کی تقریب کا انعقاد کرے گی۔ صبح شہداء کے اہل خانہ فورس كے جوانوں کے اہل خانہ اور اسکولی بچوں کے ہمراہ نیشنل پولیس میموریل جائیں گے اور شہداء کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وہ لوگ این پی ایم میں میوزیم کا بھی دورہ کریں گے۔ شام میں ڈائریکٹر جنرل، آر پی ایف، جناب منوج یادو شہیدوں کے اہل خانہ کی تعظیم و تكریم كریں گے۔ اس کے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بینڈ ڈسپلے کیا جائے گا۔ واپسی کی تقریب کے بعد، ایک مختصر فلم کی نمائش کی جائے گی جس میں ملک اور اس کے شہریوں کی خدمت میں آر پی ایف سمیت پولیس اہلکاروں کی شجاعت کو دکھایا جائے گا۔

اس تقریب کے ذریعے آر پی ایف اہلکار ایک ہزار سے زیادہ افسروں اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ماضی میں فرض كی راہ میں سب سے زیادہ قربانی دی۔ ان میں 13 آر پی ایف اہلکار شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال فرض كی راہ میں اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ماضی میں 36,250 پولیس اہلکاروں اور گزشتہ سال 188 پولیس اہلکاروں نے فرض ادا كرتے ہوءے اپنی جانیں قربان کیں جن میں آر پی ایف کے شہداء بھی شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں آر پی ایف نے زندگیاں بچانے ضرورت مندوں کی مدد كرنے اور انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مشن شروع کیے ہیں۔ اس فورس نے خود کو ریلوے املاک کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری سے آگے بڑھ  کرخود كو ریلوے كے مسافروں کا ایک سرشار محافظ بنا دیا ہے۔ آر پی ایف کی لگن کے اعتراف میں، آر پی ایف اہلکاروں کو بہادری كے  3 صدارتی تمغے، 19 پولیس گیلنٹری میڈل، 93 صدرارتی پولیس میڈل، 927 پولیس میڈل اور جیون رکھشا کے 20 تمغے ملے ہیں۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:363


(Release ID: 1972151) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi