الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0- 09 تا 23  اکتوبر 2023 کے دوران کی گئی کارروائی

Posted On: 27 OCT 2023 4:33PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے 09 تا 20 اکتوبر 2023 کے دوران خصوصی مہم 3.0 کو جاری رکھا۔ تحریک میں ایم ای آئی ٹی وائی کے تمام افسران/عہدے داران بشمول اس کے خود مختار/منسلک دفاتر جیسے سی سی اے، آئی سی ای آر ٹی، ایس ٹی کیو سی، این آئی سی، یو آئی ڈی اے آئی، این آئی ای ایل آئی ٹی،ایس ٹی پی آئی، ای آر این ای ٹی انڈیا، این آئی ایکس آئی، این آئی سی ایس آئی، سی - ڈی اے سی، مائی - جی او وی، این ای جی ڈی، ڈی آئی سی، سی ایس سی نے جوش اور جذبے کے ساتھ حصہ لینا جاری رکھا اور درج ذیل سرگرمیاں انجام دیں:

این آئی سی(ہیڈکواٹر) سی جی او کمپلیکس میں صفائی مہم چلائی گئی۔ انڈین ایئرویز (آئی این اے)، سب وے، حضرت نظام الدین درگاہ، نظام الدین ریلوے اسٹیشن، منی مارکیٹ، سی جی او کمپلیکس، جے ایل این اسٹیڈیم، اجے اہوجا پارک  کی صفائی کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی اور مختلف مقامات پر کوڑےدان رکھے گئے ۔

  1. سی - ڈی اے سی نے "ایک قوم، ایک مشن، کوئی کوڑا نہیں، کوئی آلودگی نہیں" کے نعرے کے ساتھ کام کیا۔ مرادآباد کی مہمان اسپیکر ڈاکٹر انامیکا ترپاٹھی نے 12اکتوبر2023 کو تمام سی - ڈی اے سی ممبروں کو ای-کچرے پر ایک لیکچر دیا۔
  2. پشان ہلز، پونے میں سی - ڈی اے سی، پونے کے ذریعے زبردست شجر کاری کا کام کیا گیا۔
  3. سنہا گڑھ قلعے کی صفائی سی - ڈی اے سی، پونے کے ذریعہ کی گئی جہاں 46 سے زیادہ لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔
  4. راجیو گاندھی چڑیا گھر، پونے میں سی- ڈی اے سی، پونے کے عہدیدار کے ساتھ 16اکتوبر 2023 کو عمومی صفائی مہم چلائی گئی۔
  5. سی - ڈی اے سی کے ذریعہ ریلوے اسٹیشن موہالی پر‘ ہر پٹری صاف ستھری’ مہم چلائی گئی۔
  6. یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ 11اکتوبر2023 کو ڈی ڈی یو مارگ، آدھار رہائشی کمپلیکس میں شرم دان صفائی۔
  7. یو آئی ڈی اے آئی نے این ڈی ایم سی اسکول اور کانوینٹ جیسس میری اسکول، کالی مندر، بنگلہ صاحب روڈ، کناٹ پلیس، نئی دہلی میں صفائی مہم چلائی۔
  8. ایم ای آئی ٹی وائی کے عہدیداروں نے 19اکتوبر2023 کو یو آئی ڈی اے آئی میں سنگل یوز  پلاسٹک سے گریز کرنے کے لیے  اور کوڑے کو ٹھکانے لگانےکی غرض سے سامعین کو آگاہ کرنے کے لیے سوچھتا پر نکڑ ناٹک اور لوک رقص کا اہتمام کیا۔
  9. عہدیداروں نے سی - ایم  ای ٹی، تھریسور سی - ایم  ای ٹی، حیدرآباد میں "شرمدان" میں حصہ لیا۔
  10. سی ایس سی ملازمین کے لیے حفظان صحت اور ای ویسٹ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد 12اکتوبر 2023 کو کیا گیا۔
  11. 08اکتوبر 2023 سے 20اکتوبر 2023 کی مدت کے دوران 571 شکایات میں سے 303 شکایات کا ازالہ  ایم ای آئی ٹی  بشمول اس کی تمام تنظیموں کے ذریعہ 13 دنوں کے اوسط نمٹانے  کے  وقت کے ساتھ انجام دیا گیا۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 359)


(Release ID: 1972120) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Telugu