امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ میں خصوصی مہم 3.0 زوروں پر ہے
ایم ایچ اے نے اپنے ماتحت/ منسلک/ فیلڈ دفاتر کے ساتھ مل کر 25 اکتوبر تک 7811 صفائی مہم چلائی
وزارت نے اپنی نشان زد 3676 عوامی شکایات 100فیصد کامیابی سے نمٹا دی ہیں
اکتوبر 2023 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 1,27,767 مربع فٹ ورک اسپیس کو خالی کرنے کے ساتھ 4.64 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی
اب تک 81284 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 53519 فالتو فائلوں کو ضائع کیا گیا
Posted On:
27 OCT 2023 4:57PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) ایک ہمہ جہت نقطہ نظر کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 چلا رہی ہے، جس میں جگہ کے نظم کواولیت دیتے ہوئے کام کرنےکی جگہ کے تجربے اور وزارت کے اندر اور اس کے ماتحت/منسلک/فیلڈ دفاتر میں صفائی کی جگہوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
مہم میں ایم ایچ اے کے دفاتر اور عہدیداروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی ہے۔ 25 اکتوبر 2023 تک، وزارت داخلہ نے اپنے ماتحت/ منسلک/ فیلڈ دفاتر کے ساتھ مل کر 7811 صفائی مہم چلائی ہے۔ آج تک، وزارت داخلہ نے اپنی شناخت شدہ 3676 عوامی شکایات کو 100فیصد کامیابی سے نمٹا دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اکتوبر 2023 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران کل 1,27,767 مربع فٹ ورک اسپیس کو خالی کرنے کے ساتھ 4.64 کروڑ روپئےکا ریونیو بھی حاصل کیا ۔ مہم کے تحت، وزارت کے بہترین طریقوں کے حصے کے طور پر وزارت کے اندرون پورٹل کے ذریعے روزانہ کی پیش رفت کی رپورٹ کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
وزارت نے فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کا منظم جائزہ شروع کیا ہے۔ اب تک 81284 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 53519 فالتو فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ اس سے دفتر میں کام کرنے کی اہم جگہ کوآزاد کرانے میں کامیابی ملی ہے۔
وزارت داخلہ سوشل میڈیا کا استعمال عوام تک پہنچنے اور خصوصی مہم 3.0 کے تحت اپنی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ سی اے پی ایف، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور وزارت داخلہ کے دیگر منسلک/ماتحت دفاتر کے ذریعے 1600 سے زیادہ ٹویٹس 'ایکس' اور مختلف دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔
خصوصی مہم کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کی کچھ جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
وزارت داخلہ شناخت شدہ اہداف کو حاصل کرنے اور خصوصی مہم 3.0 کو ایک بڑی کامیابی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 362 )
(Release ID: 1972099)
Visitor Counter : 101