پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ریفرینس  فیولز کا آغاز آتم  نربھر بھارت کے وژن کو فروغ دیتا ہے: پٹرولیم کے وزیر ہردیپ ایس پوری


ان  پروڈکٹس کا ملک کے اندر تیار کیا جانا انڈین آئل کی شاندار اور انتھک محنت کی گواہی دیتا ہے: ہردیپ ایس پوری

ریفرینس فیولز کا آغاز ہندوستان کی توانائی کی صنعت کو خصوصی مسابقتی صلاحیت رکھنے والے چنندہ عالمی صنعت کاروں کے برابر لے آتا ہے: ہردیپ ایس پوری

Posted On: 26 OCT 2023 3:37PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، ‘‘انڈین آئل کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں دستیاب دانشورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، انڈین آئل کی پارا دیپ اینڈ پانی پت ریفائنریز کے ذریعہ تیار کردہ ریفرینس   فیولز کا آغاز، ایک شاندار کامیابی ہے۔’’ وہ ہندوستان میں پہلی بار انڈین آئل کے ذریعہ تیار کردہ ‘ریفرنس  گیسولین اور ڈیزل فیولز’ کے  آغاز کے تاریخی موقع پر خطاب کررہے تھے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  کے سکریٹری، جناب پنکج جین اور انڈین آئل کے چیرپرسن جناب ایس ایم۔ ویدیا، ،بھی آج یہاں اس تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W2TS.jpg

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ قدم ہماری مقامی تکنیکی صلاحیتوں کی نشان دہی کرتا ہے جو حکومت ہند کے میک ان انڈیا مشن کو تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے معزز وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت وژن کو فروغ دینے کی ایک اور پہل ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان ریفرینس  گیسولین اور ڈیزل فیولز  کے پروڈکشن میں قدم رکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی معیارات کے مطابق ان پروڈکٹس کی ملک کے اندر تیاری انڈین آئل کی شاندار اور انتھک محنت کی گواہی دیتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ کامیابی نہ صرف درآمدات پر ہندوستان کے انحصار کو کم کرتی ہے بلکہ ہندوستان کی توانائی کی صنعت کو چنندہ عالمی صنعتوں کی سطح تک پہنچاتی ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی طرف سے اختیار کی گئی چار جہتی توانائی کی حفاظتی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک‘توانائی کے معاملے میں خود کفیل ’ملک میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی رہنمائی  میں تیار کی گئی حکمت عملی میں شامل ہے، (i) توانائی کی فراہمی میں تنوع (ii) ہندوستان کی تلاش اور پیداوار کے نقوش کو بڑھانا (iii) متبادل توانائی کے وسائل اور  گیس پر مبنی معیشت کے ذریعے توانائی کے منتقلی کے معیشت کو پورا کرنا  اور (iv) گرین ہائیڈروجن اور ای وی۔

جناب پوری نے تیل کمپنیوں کی کوششوں کی ستائش کی جو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی رہنمائی میں قومی اہداف اور عہدبندیوں کو پورا کرنے کی طرف بڑی پیشرفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے صاف توانائی کی سمت میں وزارت کی کوششوں خاص طور پر بائیو فیول سیکشن، بی ایس - VI فیولز میں منتقلی اور ای وی چارجنگ اسٹیشن، سی بی جی ، پائیدار ایوی ایشن فیول، ایتھنول ملاوٹ، اور ہائیڈروجن ایندھن کے آغاز کا بھی ذکر کیا۔

پانی پت ریفائنری اینڈ پیٹرو کیمیکلز کمپلیکس کو ہندوستان کے پہلے 2 جی اور  3 جی ایتھنول پلانٹس کی شروعات کے ذریعے انڈین آئل کے گرین ایجنڈے میں اضافے کے لیے ایک شاندار پہل کا پرچم بردار قرار دیتے ہوئے، وزیر  موصوف نے کہا کہ پانی پت میں تیار کیا جانے والا 10 کے ٹی اے گرین ہائیڈروجن پلانٹ انڈین آئل کی سبز توانائی کی منتقلی کو مزید بڑھا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونٹ ایک بڑی توسیع کے دہانے پر ہے اور یہ ملک کی توانائی کی صنعت کے لیے ایک امید افزا مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔

پارا دیپ ریفائنری کو ہندوستان کی سب سے جدید اور پیچیدہ ریفائنری قرار دیتے ہوئے جو 100 فیصد  ہائی  سلفر خام تیل کو پروسیس کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس ریفائنری نے اس وقت ایک سنگ میل قائم کیا جب اس نے ماضی قریب میں ساؤتھ آئل جیٹی پر اپنے 1000ویں جہاز کو  ہینڈل کیا۔

وزیر موصوف  نے انڈین آئل کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کو 1500 پیٹنٹ  درج کرانے کا سنگ میل عبور کرنے اور کئی دہائیوں کے اس اہم کام کے لیے پہچان حاصل کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘‘میں ریفرینس  فیول کی کامیاب پروڈکشن کے لیے پارا دیپ  اینڈ پانی پت ریفائنریز کے ساتھ ساتھ انڈین آئل آر اینڈ ڈی سینٹر کے تعاون کی ستائش کرتا ہوں’’ ۔

جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے مزید پائیدار مستقبل کے لیے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اخراج کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات  جیسے فیول بلینڈنگ پر تیزی سے عمل درآمد، 2030 سے 2025 تک 20 فیصد بلینڈنگ کے حصول کے شاندار نشانے کی سمت میں آگے بڑھنا، 5,000 سے زیادہ پیٹرول ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ای 20بلینڈڈ فیول کی فروخت کا ذکر کیا۔

حال ہی میں دلی میں گرین ہائیڈروجن فیول سیل بسوں کے تعارف کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ماحول دوست متبادل کے لیے ہماری لگن کی تصدیق کرتا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھتے ہوئے، دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت کی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے؛ وزیر  موصوف نے کہا کہ ہم توانائی کی عالمی منڈی میں ایک باوقار صنعت کار  کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں۔

گیس اور توانائی کے شعبے میں اختراع  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر  موصوف نے تیل کمپنیوں کو مبارکباد دی کہ وہ صارفین کے لیے پروڈکٹ لائن کو بہتر بنانے کے لیے اپنے پروسیس اور ٹیکنالوجیز میں مسلسل جدت طرازی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ریفرینس  فیولز کے بارے میں:

انڈین آئل نے ہندوستان میں پہلی بار ریفرینس  گیسولین اور ڈیزل  فیولز کا پروڈکشن کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے۔ یہ ایندھن آٹوموبائل مینوفیکچررز اور ٹیسٹنگ ایجنسیوں جیسے آئی سی اے ٹی (انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی) اور اے آر اے آئی (آٹو موٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا) کے ذریعے گاڑی کی  کیلیبریشن اور جانچ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ملک کے اندر اس پروڈکٹ کو تیار کیا جانا عزت مآب وزیر اعظم کے "آتم نر بھر بھارت" کے وژن کے مطابق ہے۔

انڈین آئل کی ریفائنریز اور آر اینڈ ڈی کی ٹیموں نے کم سے کم وقت میں یہ کارنامہ انجام دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے، یہ پروڈکٹس سرٹیفیکیشن کی تین سطحوں سے گزرے ہیں، یعنی ریفائنری لیب، آئی او سی ایل آر اینڈ ڈی سینٹر اور بین الاقوامی سطح پر معروف تھرڈ پارٹی لیب۔

ہندوستان اس خصوصی ایندھن کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر منحصر ہے۔ یہ مقامی طور پر تیار کردہ پروڈکٹ گاڑیوں کے مینوفیکچررز کے لیے بہتر قیمت اور کم از کم لیڈ ٹائم کے معاملے میں  درآمدی متبادل کا باعث بنیں گے۔ ریفرینس  پیٹرول فیولز فلیگ شپ پارادیپ ریفائنری سے ای  0، ای 5، ای 10، ای 20، ای 85، ای 100 میں دستیاب ہوں گے۔ ریفرینس  ڈیزل  فیولز پانی پت ریفائنری سے  بی 7 گریڈ میں دستیاب ہوگا۔

ریفرینس  فیولز (گیسولین اور ڈیزل) پریمیم ہائی ویلیو پروڈکٹس ہیں، جو آٹواو ای ایمز اور آٹوموٹیو فیلڈ میں ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کا کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے گاڑیوں کی  کیلیبریشن اور جانچ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ریفرینس فیولز کے لیے مخصوص شرائط کمرشیئل گیسولین اور ڈیزل سے زیادہ سخت ہیں۔ ہندوستان میں ریفرینس فیولز کی مانگ فی الحال دوسرے ممالک سے درآمد کرکے پوری کی جاتی ہے۔

انڈین آئل کی طرف سے مقامی طور پر تیار کردہ پروڈکٹ آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ (اے آئی ایس) کی تصریحات کو پورا کرتی ہے، درآمدات کا متبادل  تیار کرتی ہے، اور کم لیڈ ٹائم کے ساتھ بہتر قیمت پر دستیاب ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنی پارا دیپ ریفائنری میں ریفرینس  گیسولین فیولز (ای 5، ای 10اور ای 20) اور پانی پت ریفائنری میں ریفرینس  ڈیزل فیولز (بی 7) کے پروڈکشن کے لیے سہولیات  قائم کی ہیں۔

*************

ش ح۔ ا گ  ۔ ت ح

U- 301



(Release ID: 1971602) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Tamil