سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دویا کلا میلہ 2023 ،کل بنگلورو میں شروع ہوگا


یہ میلہ 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک منعقد ہوگا

Posted On: 26 OCT 2023 3:43PM by PIB Delhi

معذور افراد (دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کا محکمہ باقاعدہ طور پر دویا کلا میلہ کا انعقاد کرتا ہے، جو ایک منفرد تقریب ہے، جس میں ملک بھر کے دویانگ صنعت کاروں/ کاریگروں کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی جاتی ہے۔  دویانگ صنعت کاروں کو بااختیار بنانے  کی جاری کوششوں  کو تقویت پہنچانے کے لیے دویا کلا میلہ کرناٹک کے بنگلورو میں ایچ ایم ٹی گراؤنڈ جالا ہلی مین روڈ پر 27 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 تک منعقد ہوگا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کل شام 6 بجے منعقد ہونے والے میلے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر مختلف دیگر شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

یہ میلہ زائرین کو ایک دلکش تجربہ پیش کرے گا، کیونکہ اِس میلے میں جموں وکشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں کی متنوع مصنوعات کو  ایک ساتھ دکھایا جائے گا۔ تقریباً 100 دویانگ کاریگر / فنکار اور تقریباً 20ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صنعت کار بنگلورو میں اپنی مصنوعات اور مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔یہاں درج ذیل وسیع زمروں میں مصنوعات ہوں گے: گھریلو سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، ڈبہ بند خوراک اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحفے ، ذاتی اشیا- زیورات، کلچ بیگ پیٹنگ وغیرہ۔ یہاں تمام افراد کو ووکل فار لوکل بننے اور دویانگ کاریگروں کی بنائی گئی مصنوعات کو لگن اور دلچسپی کے ساتھ خریداری اور اس کا دیدار کرنے کا ایک موقع ملے گا۔

کرناٹک کے بنگلورو میں 10 روزہ دویا کلا میلہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا، جہاں زائرین دویانگ فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی پرفارمنس سمیت سلسلے وار ثقافتی سرگرمیوں کا لطف اٹھائیں گے۔ زائرین اِس میلہ میں ملک کے مختلف خطوں کی لذیذ خوراک کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی/دویانگ جن کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایک منفرد پہل ہے۔ دویا کلا میلہ میں دویانگ جنوں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور مہارتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک سب سے بڑا پلیٹ فارم پیش کیا ہے۔ بنگلورو میں منعقد ہونے والا دویا کلا میلہ (i) دسمبر 2022 کو دلی میں  شروع ہوئے میلے میں سے نواں میلہ ہے۔ اس سے پہلے  (ii)فروری 2023 میں ممبئی میں،  (iii) مارچ 2023 کو بھوپال میں، (iv) مئی 2023 کو گواہاٹی میں، (v) جون 2023 کو اندور میں، (vi) 29 جون سے 5 جولائی 2023 تک جے پور میں، (vii) 15 ستمبر سے 24 ستمبر 2023 کو وارانسی میں، (viii) 6 سے 16 اکتوبر 2023 تک سکندر آباد، حیدر آباد میں، (ix) 27 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 کو کرناٹک کے بنگلورو میں منعقد ہوا۔

اس تصور کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کے پاس شاندار منصوبے ہیں، جس کے حصے کے طورپر ملک بھر میں دویا کلا میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ 2024-2023 کے دوران یہ میلہ 12 شہروں میں منعقد ہوگا۔

 

******

 

ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر

U. No.199



(Release ID: 1971559) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil