شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈرون کی تیاری اور جانچ سے متعلق خبروں  کے مضامین  پر وضاحت

Posted On: 26 OCT 2023 4:26PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک حال ہی میں ایک نیوز آرٹیکل دیکھا ہے جس میں وضاحت کی ضرورت ہے۔ اس خبر کے مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے ڈرون کی تیاری اور جانچ کے معیارات اور رہنما اصولوں کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ہندوستان میں، ڈرون کے ضوابط ڈرون رولز 2021 اور اس کے بعد کی ترامیم وزارت شہری ہوابازی کے ذریعہ مطلع کیے جاتے ہیں جو 25 اگست 2023 سے نافذ العمل ہیں۔ یہ قواعد ان تمام افراد پر لاگو ہوتے ہیں جو مالک، مالکانہ حق رکھنے والے ، لیز، آپریٹ، منتقلی کرتے ہیں ، یا ہندوستان میں ڈرونز کی دیکھ بھال کرنے   اور ہندوستان میں رجسٹرڈ تمام ڈرونز اور جو اس وقت ملک کی فضائی حدود میں چل رہے ہیں ان کا احاطہ کرتے ہیں۔

ان قوانین کے تحت، شہری ہوابازی کی وزارت پہلے ہی 26 جنوری 2022 کو سرکاری گزٹ میں بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام کے لیے سرٹیفیکیشن اسکیم کو مطلع کر چکی ہے۔ تمام مینوفیکچررز کو اس اسکیم کے تحت بیان کردہ معیارات کے مطابق عمل کرنے اور ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاوقتیکہ وہ اصول سے مستثنیٰ ہے۔

اب تک، اس اسکیم کے تحت 32 یواے ایس  ماڈلز نے ٹائپ سرٹیفیکیشن حاصل کیا ہے اور بہت سے مزید پائپ لائن میں ہیں۔ موجودہ معیارات اور سرٹیفیکیشن کے رہنما خطوط درست ہیں اور لاگو رہتے ہیں، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ کے کوئی نئے اصول نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ، نیوز آرٹیکل میں یہ بھی تجویز کیا گیا کہ بھارت میں غیر معیاری ڈرون درآمد کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے نوٹیفکیشن نمبر 54/2015-20، مورخہ 09 فروری 2022 کو پہلے ہی سی بی یو ، ایس کے ڈی ، یا سی کے ڈی  فارمز میں ڈرونز کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ اس لیے بھارت میں کسی بھی ڈرون کی درآمد اور قانونی طور پر استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

************

 

ش ح۔ا م ۔

 (U: 305 )


(Release ID: 1971557) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi