وزارت اطلاعات ونشریات
مایۂ نازہدایت کار شیام بینیگل کوان کی فلم ‘‘مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن’’ کی ایک خصوصی اسکریننگ کے بعد زبردست پرجوش خراج تحسین پیش کیا گیا
یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم اور مجیب کی بیٹی کو فلم پسند آئی: شیام بینیگل
Posted On:
25 OCT 2023 10:36PM by PIB Delhi
مایہ ناز ہدایت کار شیام بینیگل کی ہدایت میں بنی اور بھارت کی نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) آف انڈیا اور بنگلہ دیش فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر بنائی گئی فلم ‘‘مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن’’ کی نمائش آج ممبئی کےنیشنل میوزیم آف انڈین سنیما کے احاطے میں کی گئی۔ فلم کو اصل بنگلہ اور ہندی دونوں زبانوں میں بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر فلم کے ہدایت کار شیام بینیگل، مرکزی اداکار عارفین شوو، فلم کی کاسٹ اور عملہ کے ارکان، معروف فلمی شخصیات اور فلم انڈسٹری کے لوگ بھی موجودتھے ۔ ان کے علاوہ اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری (فلمس) اور ایم ڈی، این ایف ڈی سی، شری پرتھول کمار بھی موجود تھے۔ مایہ ناز ہدایت کار کو آج کی اسکریننگ کے اختتام پر فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت سب نے کھڑے ہوکر داد دی۔
بنگلہ دیش کومعرض وجود میں لانے میں اہم کردار ادا کرنے والی سیاسی شخصیت شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی کے بارے میں بنی اس فلم کا بہت زیادہ انتظار کیارہا تھا۔
فلم کو اس کی پُرجوش کہانی اور تکنیکی مہارت کے لیے سراہا جا رہا ہے۔ جہاں یہ فلم بنیادی طور پر بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد میں شیخ مجیب کے اہم کردار کا احاطہ کرتی ہے، وہیں یہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے خاندان کے ساتھ ان کی گہری وابستگی کی داستان کو یکجا کرتی ہے۔ فلم کا بیانیہ شیخ مجیب کے خاندان کے اندر خوشی، محبت اور گرم جوشی کے لمحات کو شاندار طریقے سے پیش کرتا ہے، جو کہ آزادی کی طرف ایک قوم کے ہنگامہ خیز سفر کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔اور اس طرح یہ ایک دل کو گرما دینے والا انسانی ڈرامہ ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیام بینیگل نے کہا کہ ’’واضح طور پر مجھے فلم بنانے میں ب ہت مزہ آیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم اور مجیب کی بیٹی کو فلم پسند آئی'۔ یہ فلم 13 اکتوبر 2023 کو بنگلہ دیش کے تھیٹروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے ملک کے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ کر عوام سے زبردست ردعمل حاصل کیا تھا۔ یہ فلم آنے والے جمعہ (27 اکتوبر 2023) کو ہندوستان اور بیرون ملک پینوراما اسٹوڈیو انٹرنیشنل کے ذریعہ جاری کی جائے گی۔
اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکار عارفین شوو اور نصرت امروز تیشا،ملک اور قوم کی محبت اور مجیب نامی جذبات کے لیے، مفت میں کام کر چکے ہیں اور صرف 1 بنگلہ دیشی ٹکا (0.011 امریکی ڈالر) بطور ٹوکن فیس لی ہے۔جناب عارفین شوو نے شیخ مجیب الرحمن کا کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی زندگی کے ابتدائی دنوں سے میکنگ آف اے نیشن تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ محترمہ نصرت امروز تیشا، شیخ فضیلۃ النساء (رینو) کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو کہ مجیب کی بہترین شریک حیات ہیں، فلم میں ان کے خاندان، جدوجہد، طاقت اور مجیب کی کامیابی میں ان کے کردار کو دنیا کے عظیم رہنماوں میں سے ایک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم ‘‘بنگ بندھو’’ کے لیے مشترکہ فلم سازی کے معاہدے پر 14 جنوری 2020 کو دو ایگزیکٹو پروڈیوسرز –این ایف ڈی سی اور فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایف ڈی سی) ، بنگلہ دیش کے درمیان دستخط کیے گئے۔ وزارت اطلاعات نشریات، حکومت ہندوستان اور وزارت اطلاعات نشریات، حکومت بنگلہ دیش فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ یہ فلم عظیم رہنما کو ان کی پیدائش کے 100سال مکمل ہونے اور بنگلہ دیش کی تشکیل کے 50 سال مکمل ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
************
ش ح۔ع م ۔ف ر
(U: 300 )
(Release ID: 1971555)
Visitor Counter : 124