وزارت دفاع

خلیج گنی: یورپی یونین اوربھارت نے اپنی اولین مشترکہ بحری مشق کی

Posted On: 26 OCT 2023 2:20PM by PIB Delhi

ہندوستان اور یورپی یونین کے بحری جہازوں نے خلیج گنی میں مشترکہ فوجی مشق کا انعقادکیا۔ یہ فوجی مشق  خطے کی معاونت میں بحری فوجی سکیورٹی تعاون کو تقویت دینے کی کوشش میں کی گئی ۔

یورپی یونین (ای یو) اور ہندوستان نے 24 اکتوبر 23 کو،خلیج گنی میں اپنی پہلی مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا۔ یہ مشق 5 اکتوبر 23 کو برسلز میں یوروپی یونین۔ ہندوستان میری ٹائم سیکورٹی ڈائیلاگ کی تیسری میٹنگ کے بعد منعقد کی گئی۔

اس بحری فوجی مشق کے دوران، ہندوستانی بحریہ کا ایک آف شور گشتی جہاز آئی این ایس سومیدھا خلیج گنی میں یورپی یونین کے تین رکن ممالک کے بحری جہازوں:اطالوی بحریہ کے جہازآئی ٹی ایس فوس کاری ، فرانسیسی بحریہ کے جہاز ایف ایس وینٹوس، اور ہسپانوی بحریہ کےجہاز ٹورنیڈو کے ساتھ شامل ہوا۔چاروں بحری جہازوں نے گھانا کے ساحل سے دور بین الاقوامی پانیوں میں حکمت عملی  پر مبنی فوجی مشقیں کیں، جس میں ایک بورڈنگ مشق، فرانسیسی جہاز وینٹوز اور ہندوستانی بحریہ کے جہاز سمیدھا پر سوار ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے پرواز کی مشق، اور بحری جہازوں کے درمیان اہلکاروں کی منتقلی شامل تھی۔

اس مشق کے بعد اکرا، گھانا میں معلومات سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے سے متعلق سیشن ہوا جو آپریشنل جانکاری کو بہتر بنانے کے لیے سمندر میں مشترکہ تجربے پر مبنی تھا۔ اس سیشن نے گھانا کے حکام اور گھانا میں ہندوستانی، یورپی یونین اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے مشنوں کے نمائندوں کے درمیان تعلقات کومزید مستحکم بنانے میں بھی مدد کی۔

ان فوجی سرگرمیوں میں خلیج گنی میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں ساحلی ریاستوں اوریااوندے فن تعمیر کی معاونت کرنے کے لیے ہندوستان اور یورپی یونین کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کی گئی۔ ان فوجی مشقو ں سے میری ٹائم سیکورٹی کے بارےمیں ای یو -بھارت تعاون کی وسعت اور حرکیات کی عکاسی  ہوئی ، اور اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق  کنونشن (یو این سی ایل او ایس) کو سربلند رکھنے کے مشترکہ عزم کا عندیہ دیا گیا ۔

************

 

ش ح۔ع م   ۔ف ر

 (U: 298 )



(Release ID: 1971503) Visitor Counter : 100