نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں پر زور دیا كہ وہ بھارت اور اس کے اداروں کی شبیہ کو بگاڑنے اور داغدار کرنے کی نیت سے سامنے لائے جانے والے جھوٹے بیانیے کو بے اثر کریں


کچھ لوگ اس حد تک جا سکتے ہیں کہ كہتے ہیں پاکستان کا بھوک کا اشاریہ بھارت سے بہتر ہے – نائب صدر

نائب صدر نے اس بیانیے پر غصے کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی صرف اعلیٰ طبقے كے مفادات کو پورا کر رہے ہیں

معیاری تعلیم عدم مساوات کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے - نائب صدر

ہندوستان کو عصری آزمائشوں کے سامنے مسئلہ حل کرنے والے ملك کے طور پر دیکھا جا رہا ہے - نائب صدر

نائب صدر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، فیصلہ کن انداز میں سوچیں اور ناکامیوں سے کبھی نہ خوفزدہ نہ ہوں

ہمارے ملک کے ترقی کے لیے اقتصادی قوم پرستی اساسی حیثیت رکھتی ہے۔ نائب صدر

نیشنل کوانٹم مشن ہندوستان کے لیے ایک لمبی چھلانگ ہے۔ نائب صدر

Posted On: 25 OCT 2023 7:26PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے آج نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور اس کے اداروں کی شبیہ کو بگاڑنے اور داغدار کرنے کے لیے بعض طاقتوں کے ذریعے سامنے لائے جانے والے جھوٹے بیانیے کو ختم اور بے اثر کریں۔ آج آئی آئی ٹی دہلی میں فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر نے اس بیانیے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹیز صرف اعلیٰ طبقے كے لوگوں كے مقاصد کو پورا کر رہی ہے۔ میں یقینی طور پر جانتا ہوں كہ آئی آئی ٹیز میں گاؤں کے اور عاجزانہ پس منظر کے لوگ آتے ہیں جنہوں نے اسے بڑی مشکل سے كھڑا كیا ہے لیکن باہر کی دنیا میں ایک مختلف تاثر عام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طالب علم جو ان باوقار اداروں میں داخلہ لیتا ہے وہ صرف میرٹ اور میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لیتا ہے۔

جناب دھنکھر نے مزید کہا کہ کچھ عجیب و غریب وجہ سے، ہماری ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ اس حد تک جا کر کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کا بھوك كا اشاریہ بھارت سے بہتر ہے۔ تصور کریں کہ وہ کس حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کے کچھ مسائل ہیں جنہیں آئی آئی ٹی جیسے اداروں کو حل کرنا چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان كے ہاضمے كا نظام  اس ملک کی ترقی کے لیے اتنا خراب کیوں ہے۔ کچھ تو کرنا ہو گا۔

اپنے خطاب میں جناب دھنکھر نے طلباء سے کہا کہ وہ بھارت 2047 کو سمجھنے کی کوشش میں جو صرف ایک ویژن نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے جو ہمارے خوابوں کی دنیا سے آگے نکل جاتی ہے، اپنی کوششوں کو جدید ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور گرین انرجی پر مرکوز کریں۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہبڑے خواب دیکھیں، فیصلہ کن سوچیں اور کبھی بھی عبوری حد تك محدود نہ رہیں۔

توانائی کے پائیدار ذریعہ کے طور پر گرین ہائیڈروجن کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کی سمت میں ایک اہم پہل کے طور پر نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان 2030 تک گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور برآمد کا عالمی مرکز بن جائے گا۔ اس سے 8 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری اور 6 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

کوانٹم ٹکنالوجی کی قیادت میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے قومی کوانٹم مشن کا 'بھارت کے لیے لمبی چھلانگ' کے طور پر ذکر کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 19 اپریل 2023 کو اس پروجیکٹ کے لیے 6000 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی تھی جس سے تازہ ترین ماحولیاتی نظام میں بھارت کو ایک سرکردہ ملک کا درجہ حاصل ہوگا۔

آئی آئی ٹیز کوملک اور دنیا میں انقلاب لانے والے جہادیوںکے طور پر تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں آئی آئی ٹی کے ادا کردہ اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان اور دنیا بھر میں بڑی تنظیموں کے لیڈر فخر کے ساتھ آئی آئی ٹی بیج ساتھ رکھتے ہیں۔

ملک کی ترقی کے لیے اقتصادی قوم پرستی کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے اس اہم اصول پر زور دیا کہ ہمارا خام مال ہماری سرحدوں کے اندر رہنا چاہیے۔ انہوں نے افزونیء قدر کی ضرورت پر زور دیا کہ اسے مقامی طور پر عمل میں لایا جائے۔ اسی كے ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ روزمرہ کی مخصوص اشیاء درآمد کرنے کا ہمارا عمل نہ صرف ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو ختم کرتا ہے بلکہ ہماری افرادی قوت کو روزگار کے ممکنہ مواقع سے بھی محروم کر دیتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی کو جمہوری بنانے میں ملک بھر میں آئی آئی ٹیز کے وسیع اثر کی بھی ستائش کی اور كہا كہ آئی آئی ٹیز کو معاشرے کے بالائی طبقے کے لیے مخصوص قرار دینے والے جھوٹے بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف محتاط رہا جائے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہندوستان مخالف ایسے بیانیے کا ’’ چوکس انداز میں‘‘ جواب دیں جو بھارت اور اس کے اداروں کی شبیہ کو خراب اور داغدار کرتا ہو۔

ہندوستان کے نوجوان ذہنوں کو نئے سرے سے ابھرنے والے بھارت کے محور کا نم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے روشن ذہنوں کے ذریعہ علم اور تعلیم کا حصول سماجی انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے ملكوں میں آئی آئی ٹی کیمپس قاءم كرنے میں عالمی دلچسپی مشرق وسطیٰ میں ایك آئی آئی ٹی قاءم كرنے كی  دہلی کی کوششوں پر بھر پور اظہارِ اعتبار ہے۔

آئی آئی ٹی دہلی کے اپنے دورے کے دوران نائب صدر نے آئی آئی ٹی دہلی کے سینیٹ ممبران سے بھی بات چیت کی۔ آئی آئی ٹی دہلی كے ڈائرکٹر پروفیسر رنگن بنرجی، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر معززین نے طلباء کی بات چیت کے پروگرام میں شرکت کی۔

نائب صدر کی تقریر کے اقتباسات درج ذیل ہیں-

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1970909

*******

U.No:257

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1971172) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi