قانون اور انصاف کی وزارت
’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے لیے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے دوسری میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
25 OCT 2023 7:13PM by PIB Delhi
ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے سے متعلق موضوعات کا جائزہ لینے اور اس بارے میں تجاویز پیش کرنے کے مقصد سے حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند کے زیر صدارت آج اپنی دوسری میٹنگ کا اہتمام کیا۔ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے سابق رہنما جناب غلام نبی آزاد، قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال، 15ویں مالی کمیشن کے سابق چیئرمین جناب این کے سنگھ، لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ، سینئر وکیل جناب ہریش سالوے اور سابق چیف وجیلانس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
دوسری میٹنگ میں ایچ ایل سی کے اراکین کا خیرمقدم کرنے کے بعد، کمیٹی کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووِند نے اراکین کے ساتھ 23 ستمبر کو منعقد ہوئی پہلی میٹنگ کے اہم نکات اور اس میں لیے گئے فیصلوں پر کی گئی کاروائی کی تصدیق کی۔
کمیٹی کے سکریٹری جناب نتن چندرا نے کمیٹی کے اراکین کو پہلی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر کیے گئے مختلف فالو اپ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس سے قبل لیے گئے فیصلے کے مطابق ایچ ایل سی کا نام تبدیل کرکے ’ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی‘ رکھ دیا گیا ہے۔کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ 6 (چھ) قومی جماعتوں، 33 (تینتیس) ریاستی جماعتوں اور 7 (سات) درج رجسٹر غیر تسلیم شدہ جماعتوں کو مراسلے ارسال کیے جا چکے ہیں اور ان سے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے بارے میں ان کے مشورے طلب کیے گئے ہیں۔ سکریٹری نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ ایک ملک ایک انتخاب کے لیے ایک ویب سائٹ ’ www.onoe.gov.in‘ بھی تیار کی گئی ہے، جو اس موضوع پر تمام تر اہم معلومات کا ذخیرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ، بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور تمام تر متعلقہ فریقوں کی جانب سے مشورے بھی حاصل کرے گی۔ اس ویب سائٹ کو میٹنگ کے دوران لانچ کیا گیا۔
لاء کمیشن آف انڈیا نے میٹنگ کے دوران ایک پرزنٹیشن پیش کی جس میں ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے موضوع پر ان کے مشورے اور نظریات کے بارے میں بتایا گیا۔ لاء کمیشن کی نمائندگی کے فرائض اس کے چیئرپرسن جسٹس ریتو راج اَوستھی، پروفیسر (ڈاکٹر) آنند پلیوال رکن اور رکن سکریٹری جناب کھیترباسی بسوال کے ذریعہ انجام دیے گئے۔
کمیٹی کے ذریعہ متفقہ طور پر مندرجہ ذیل فیصلے لیے گئے:
- جاری مالی برس 2023-24 کے لیے ایچ ایل سی کے لیے بجٹی پروویژن کو منظوری دی گئی۔
- لوک سبھا میں سب سے بڑی جماعت کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا ایچ ایل سی کی رکنیت سے استعفیٰ نوٹ کیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:254
(Release ID: 1971171)
Visitor Counter : 114