مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک سوچھتا کے لئے خصوصی مہم 3.0 میں پہلے سے مقررہ نشانوں کو حاصل کرنے کی جانب اچھی پیش رفت کررہا ہے
Posted On:
25 OCT 2023 6:43PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک اس وقت سوچھتا کے لئے خصوصی مہم 3.0 میں سرگرم ہے اور سوفی صد تکمیل پر توجہ مرکو زکی گئی ہے یہ مہم دو اکتوبر 2023 کو شروع کی گئی تھی اور 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ مہم کے تیسرے ہفتے کے اختتام تک مقررہ نشانوں کے حصول میں خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔ چند تفصیلات درج ذیل ہیں:
- صفائی کی مہم 75 ہزار سے زیادہ مقامات پر چلائی گئی۔
- مہم کے دوران 66641 شکایات عامہ (نشانہ 72000) نمٹائی گئیں اور 950 پبلک اپیلوں(نشانہ 950) کو نمٹایا گیا۔
- 82172 فائلوں پر نظڑ ثانی کی گئی اور 68784 فائلیں ہٹائی گئیں۔
- صفائی کی مہم میں 85155 اسکوائر فیٹ جگہ کو صاف کیا گیا اور
- کباڑ کو فروخت کرکے 10342629 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ۔
بہترین طور طریقے
مہم کے دوران دو اکتوبر کو شجرکاری کی ملک گیر مہم سے لے کر خالی جگہ کو کریچ، باغ ، ہربل واٹکا ،مہمان خانے ، کینٹین، پارٹی ایریا میں اور عملے اور شہریوں کے لئے فائدہ مند مقاصد کے تحت استعمال کے لئے تیار کیا گیا۔
محکمے کے عملے میں صفائی کی مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک تربیتی پروگرام اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کا از خود جائزہ لینے کے مقصد سے چلایا گیا۔
محکمے کے ملازمین کو اپنے دفاتر، گھروں میں اور اردگرد کے علاقوں میں ماحولیات کے موافق کاموں کے سرگرم کارکن بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ محکمہ ڈاک کے عملے کے حالیہ اور مستقبل کے رول کو دیکھتے ہوئے ماحولیات کے موافق سرگرمیوں کے لئے اس تربیتی کورس کا استعمال کیا گیا۔
اس کے علاوہ پوری مہم کو ایک دھارے میں لانے اور ملازمین کے لئے کام کاج کو آسان بنانے کے لئے محکمے نے SCDPM کی طرز پر ایک پورٹل کا آغاز کیا ہے جس کے تحت قومی سطح پر اطلاعات کی ترسیل ہوگی اور رائے کو یکجا کیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ مہم میں دیواروں پر عکاسی بھی شمال ہے جس میں مقامی فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
محکمہ اس خصوصی مہم میں جوش وخروش کے ساتھ شامل ہے اور ملازمین اور شہریوں دونوں کے لئے کایا پلٹ کے اقدامات کے لئے کوشاں ہے۔
******
U.No:248
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1971077)
Visitor Counter : 68