وزارت خزانہ
دہلی کسٹم پری وینٹو زون نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت نئی دہلی میں328 کلو گرام منشیات کے علاوہ 294 کروڑ روپے کی قیمت کی 80.2 لاکھ غیر ملکی سگریٹوں کو تلف کیا
Posted On:
25 OCT 2023 3:24PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹم کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے دہلی کے کسٹم پری وینٹو زون نے خصوصی 3.0 کے ایک حصے کے طور پر 284 کروڑ روپے کی قیمت 328 کلو گرام نشیلے مادے اور 9.85 کروڑ روپے کی قیمت کی 80.2 املاک غیر ملکی سگریٹوں کو آج نئی دہلی میں حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے ریوینیو کے محکمے کے سکریٹری ، سی بی آئی سی کے چیئر مین اور سی بی آئی سی کے عمل در آمد سے بندو بست سے تعلق رکھنے والے ارکان کی موجودگی میں محفوظ طریقے سے تلف کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ریوینیو کے سکریٹری ،سی بی آئی سی کے چیئر مین اور سی بی آئی سی کے رکن (عمل درآمد کے بندو بست) ، اور دیگر سینئر عہدیداروں نے ان اشیاء کو تلف کرنے کا کام شروع کرنے سے پہلے ان کا موقع پر معائنہ کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ریوینیو کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے کہا کہ غیر قانونی اشیاء کو تلف کرنے کا کام خصوصی مہم کے بغیر بھی کسٹم کے محکمے کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے، البتہ خصوصی مہم نے اس عمل کو تیز کردیا ہے۔
جناب ملہو ترا نے غیر قانونی اشیاء کو تلف کرنے اور دسہرے کے دوران راون کے دہن کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کارروائی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے اور انہوں نے نوجوان نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے محکمہ کی اس لڑائی کو جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج جن نشہ آور مادوں کو تلف کیا گیا ہے ، ان میں 29 کلو گرام ہیروئن ، 6 کلو گرام کوکین، 7 کلو گرام ایمفی ٹامن اور 286 کلو گرام کھاٹ کے پتے شامل ہیں، جنہیں کیتھا ایڈولیس کہا جاتا ہے۔ محکمہ کے ذریعہ زیادہ تر ہیروئن 06-2005 اور 10-2009 میں ضبط کی گئی تھیں اور کچھ مقدار 23-2022 میں ضبط کی گئی تھی۔ بقیہ منشیات 23-2022 میں ضبط کی گئی تھیں۔ آج جن غیر ملکی سگریٹوں کو تلف کیا گیا ہے، انہیں 2018 میں ضبط کیا گیا تھا اور کچھ مقدار 2023 میں ضبط کی گئی تھی۔ محکمہ کے ذریعہ ان اسمگل شدہ سگریٹوں کو سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کی روک تھام (کوپٹا) ایکٹ 2023 کی خلاف ورزی کی وجہ سے ضبط کیا گیا تھا۔ اسمگل کی گئی ان غیر ملکی سگریٹوں کے پیکٹوں پر صحت سے متعلق لازمی تصویری وارننگ موجود نہیں تھی۔ این ڈی پی ایس مادوں اور غیر ملکی سگریٹوں کو مضر اور دیگر کچرے (ایم اینڈ ٹی ایم) ضابطے 2016 کے تحت رہنما خطوط کے مطابق دہلی کی میسرز بائیو ٹیک ویسٹ سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ میں تلف کیا گیا ہے، جو نشیلے مادوں ، سگریٹوں اور بائیو میڈیکل کچرے سمیت دیگر بائیو کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے دہلی پالیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے ذریعہ تسلیم شدہ ایک مجاز ادارہ ہے۔
سی بی آئی سی نے التوا میں پڑے معاملات کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 3.0 کے تحت اکتوبر 2023 کے تیسرے ہفتے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے، جس میں ایک ہزا رکروڑ روپے کی قیمت کی 365 کلو گرام کی منشیات اور 13 کروڑ روپے کی قیمت کی 1.35 کروڑ غیر ملکی سگریٹوں کو تلف کیا گیا ہے۔ محکمہ نے 8308 فائلوں کو بھی ختم کردیا ہے، جب کہ 9304 کلو گرام کچرا اٹھایا گیا ہے اور اس طرح 46565 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے۔ دہلی کے کسٹم پری وینٹو زون کے ذریعہ منشیات اور سگریٹوں کو تلف کرنے کی یہ کارروائی جگہ کو صاف کرنے اور صفائی ستھرائی کے پیغام کو پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔
بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر بھارت منشیات کی لعنت سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں بہت سرگرم رہا ہے۔ بھارت منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کی کنونشنوں میں بھی شامل ہے، ایسے معاہدوں کو پورا کرنے کی خاطر بھارت کی پارلیمنٹ نے منشیات اور نشیلے مادوں (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 منظور کیا ہے۔
بھارتی کسٹمز ریو ینیو اکٹھا کرنے کے اپنے بنیادی کام کے علاوہ غیر قانونی اشیاء اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی سرگرم اقدامات انجام دیتا ہے۔ کسٹم کے عہدیدار منشیات اور نشیلے مادوں کی روک تھام کے قانون 1985 کے تحت فضائی / سمندر / زمینی راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے مختلف ذرائع سے خفیہ معلومات یکجا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-231
(Release ID: 1970840)
Visitor Counter : 101