وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان کل منوہرلال کھٹر کے ساتھ ہریانہ میں پی ایم شری اسکولوں کے لیے آئی سی ٹی لیبس اور اسمارٹ کلاس رومس کا افتتاح کریں گے


اسکول ایپ اور موبائل ایپلی کیشن (این آئی پی یو این)کے ایکریڈیٹیشن کو بھی لانچ کیا جائے گا

Posted On: 24 OCT 2023 8:44PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی وکاروبار کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھان کل 25 اکتوبر 2023 کو روہتک ، ہریانہ میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہرلال کھٹرکے ساتھ پی ایم شری اسکولوں کے لیے آئی سی ٹی لیبس کا افتتاح کریں گے۔

ہریانہ کے وزیرتعلیم جناب کنورپال ،اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمہ کے سکریٹری جناب سنجے کمار ، سینئرحکام اہم شخصیتیں اور ممتاز ماہرین تعلیم اس موقع پر موجود ہوں گے۔

جناب سنجے کمار ابتدائی کلمات کے ساتھ افتتاحی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ پی ایم شری اسکولوں پر پریزینٹیشن دیں گے۔تقریب کے درمیان میں جناب دھرمیندرپردھان اورمنوہرلال کھٹر پی ایم شری اسکولوں کے لیے آئی سی ٹی لیبس اور اسمارٹ کلاس رومس کا افتتاح کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرموصوف اسکول ایپ اور موبائل ایپلی کیشن (این آئی پی یو این) کے ایکریڈیٹیشن کو بھی لانچ کریں گے۔ تقریب کے دوران بال واٹیکا-3کے لیے کتابوں اور تعلیمی مواد کو بھی لانچ کیاجائے گا۔

*************

  ش ح۔ ج ق ۔ ج ا  

U-201



(Release ID: 1970637) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Punjabi