وزارات ثقافت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کیے گئے یادگار نشانیوں اور تحائف کی ای نیلامی کا پانچواں دور، 31 اکتوبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا
ای نیلامی میں تیزی آرہی ہے کیونکہ درگا پوجا اور دسرے کے تہوار جاری ہیں:محترمہ میناکشی لیکھی
Posted On:
23 OCT 2023 7:18PM by PIB Delhi
حکومت ہندکی وزارت ثقافت ، ایک ای-نیلامی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف اور یادگار نشانیوں کی شاندار سیریز کو دکھایا گیا ہے۔ اس ای نیلامی میں ہمارے شاندار ورثے کی نمائش کرنے والے نوادرات کا ایک غیر معمولی مجموعہ ہے۔ ای نیلامی 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک https://pmmementos.gov.in/ پر کی جا رہی ہے ۔
ثقافت اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے جاری ای-نیلامی کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ ای-نیلامی میں تیزی آرہی ہے کیونکہ درگا پوجا اور دسرے کے تہوار چل رہے ہیں۔ یہ ای نیلامی کامیاب نیلامیوں کی سیریز کا پانچواں ایڈیشن ہے، جن میں پہلا ایڈیشن جنوری 2019 میں ہوا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 ایڈیشن میں 7000 سے زائد اشیاء کو ای نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا اور اس بار ای نیلامی کے لیے 912 اشیاء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ اہم قدم ہماری قومی ندی گنگا کے تحفظ اور بحالی اور اس کے نازک ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اس نیلامی کے ذریعہ حاصل ہونے والےرقوم کا استعمال اس عظیم مقصدکے لیے کیا جائے گا اور یہ انمول قومی اثاثے کی حفاظت کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کو تقویت فراہم کریں گے۔
محترمہ میناکشی لیکھی نے جاری وزیر اعظم کی یادگار نشانیوں کی ای نیلامی کے بارے میں ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا، جو اس سیریز میں پانچواں کامیاب ایڈیشن ہے ۔ انہوں نے 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہونے والی ای نیلامی کے بارے میں معلومات کی اور اس میں حاصل کی گئی اہم دلچسپی کو اجاگر کیا۔
اس تقریب کا ایک قابل ذکر پہلو دہلی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں یاد گار نشانیوں کی تیار کردہ نمائش تھی، جس نے 15,500 سے زیادہ زائرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، نمائش میں کیوریٹڈ واک تھرو، سماعت سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان میں کیے جانے والے دورے، اور بصارت سے محروم افراد کے لیے ٹچائل تجربے کے دورے شامل تھے۔
محترمہ میناکشی لیکھی نے ای نیلامی کے اس مرحلے میں مختلف اشیاء کی مقبولیت پر زور دیا، جیسے بھگوان لکشمی نارائن وٹھل اور دیوی رکمنی کا مجسمہ (23 اے 0580)، بچھڑے کے ساتھ کامدھینو کی یادگار نشانی (23اے 0776)، یروشلم کی یادگار (23 اے 0580)، ارنمولا کناڈی (23 اے 0039)، بھگوان رام، سیتا، لکشمن، اور بھگوان ہنومان کی پیتل کی مورتیاں (23 اے 0012)، رام دربار کا مجسمہ (23 اے 0623) اور گولڈن ٹیمپل امرتسر کا ماڈل (23 اے 0404) شامل ہے۔
مزید برآں، وزیر موصوفہ نے اعلیٰ فنی قدر کی دیسی آرٹ کی شکلوں پر روشنی ڈالی جو عجائب گھروں یا آرٹ کے شائقین کے گھروں میں نمائش کے لیے موزوں ہیں۔ یہ فن پارے احترام اور دیکھ بھال کے مستحق ہیں۔ ان میں سے کچھ اشیاء میں پدم شری آرٹسٹ درگا بائی (23 اے 0654)کی گونڈ پینٹنگ، چمبا رومل (23 اے 0348)، کاواد آرٹ (23 اے 0779)، کرناٹک سے یکشگانا ڈانس کا ہیڈ گیئر (23 اے 0543)، اور بیدری آرٹ میں بس ونا کا کا مجسمہ شامل ہیں۔ روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس ای نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک نیک مقصد، خاص طور پر نمامی گنگے پروگرام کی حمایت میں استعمال کی جائے گی ۔ مرکزی حکومت کا یہ اہم قدم ہماری قومی ندی گنگا کے تحفظ اور بحالی اور اس کے نازک ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے۔ اس نیلامی کے ذریعہ حاصل ہونے والی رقوم اس انمول قومی اثاثے کی حفاظت کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کو تقویت دیں گے۔
عام لوگ اس لنک پر لاگ ان کرکے ای نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں- https://pmmementos.gov.in/#/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
172
(Release ID: 1970343)
Visitor Counter : 101