جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے کی دوسری سہ ماہی  کے نتائج اعلان کردہ  خالص منافع میں 54فیصد اضافہ، این پی اے کم ہو کر 1.65فیصد  ہو گیا

Posted On: 23 OCT 2023 5:13PM by PIB Delhi

جدید اور قابل تجدید توانائی کی انتظامی کنٹرول  کے تحت حکومت ہند کا ایک منی رتن (زمرہ-I)  ، انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) نے آج23 اکتوبر 2023 کو  مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔  کمپنی نے منافع میں 54فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے، جو سہ ماہی کے لیے285 کروڑ  روپے کے ٹیکس کے بعد (پی اے ٹی) تک پہنچ  گیا ۔ یہ لون بک میں مسلسل نمو اور نیٹ نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) میں 2.72فیصد سے سال بہ سال 1.65فیصد تک نمایاں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔

مالی سال 23-2022  کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے مالی سال 24-2023  کی دوسری سہ ماہی کے لیے اہم مالی خصوصیات حسب ذیل ہیں:

ٹیکس سے پہلے کا منافع: 276.31 کروڑ  روپے کے مقابلے میں  379.90 کروڑ  روپے(37فیصد تک)

ٹیکس کے بعد منافع: 184.30 کروڑ  روپے کے مقابلے میں  284.73 کروڑ روپے  (54فیصد تک)

آپریشنز سے کل آمدنی: 791.56 کروڑ  روپے کے مقابلے میں  1,176.96 کروڑ روپے  (49فیصد تک)

لون بُک: 33,783.36 کروڑ  روپے کے مقابلے میں  47,514.48 کروڑ روپے  (41فیصد زیادہ)

مجموعی مالیت: 5,638.31 کروڑ  روپے کے مقابلے میں  6,580.61 کروڑ  روپے (17فیصد تک)

خالص این پی اے : 2.72   فیصد کے مقابلے میں 1.65فیصد  (فیصدی کے لحاظ سے 39فیصد کی کمی)

مجموعی این پی اے :5.06  فیصد کے مقابلے میں 3.13فیصد  (فیصد کے لحاظ سے 38فیصد کی کمی)

 مالی سال24-2023 کی دوسری سہ ماہی کے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج آئی آر ای ڈی اے کے رجسٹرڈ آفس میں ہونے والی میٹنگ میں منظور کیا۔ بورڈ نے کمپنی کی شاندار کارکردگی اور اس کی مسلسل ترقی کی رفتار کو سراہا۔

نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب پردیپ کمار داس نے کہا: " آئی آر ای ڈی اے ملک میں قابل تجدید توانائی کے حل کو اپنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ یہ مثبت مالیاتی نتائج آئی آر ای ڈی اے کی مسلسل لگن کا ثبوت ہیں۔ ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں سہولت  کی  فراہمی ملک کی توانائی کی منتقلی اور ماحولیاتی پائیداری میں تعاون کرتی ہے۔"

آئی آر ای ڈی اے  کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کمپنی کی ترقی کو شراکت داروں کے اعتماد اور تعاون سے منسوب کیا۔ انہوں نے بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے آئی آر ای ڈی اے کی ٹیم کی ان کے عزم اور انتھک کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے یہ مالیاتی نتائج سامنے آئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

170



(Release ID: 1970297) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Punjabi