قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا پچیس اکتوبر 2023 کو احمد آباد ، گجرات میں آدی مہوتسو کا افتتاح کریں گے


سوسے زیادہ اسٹالوں پر ہندوستانی قبائلی کلچر ان کی دستکاری، اقتصادی کوششوں اور قبائلیوں کے کاشت کئے گئے جوار باجرے سمیت ان کے پکوانوں کی مہارت کی عکاسی کی جائے گی

Posted On: 23 OCT 2023 7:10PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا25 اکتوبر 2023 کو احمد آباد، گجرات میں آدی مہوتسو، نیشنل ٹرائبل فیسٹول کا افتتاح کریں گے، اس شاندارپروگرام کا انعقاد ٹرائبل کوآپریٹیو مارکٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا ( TRIFED) ، وزارت قبائلی امور کے زیر اہتمام پچیس اکتوبر سے تین نومبر 2023 تک احمد آباد ہاٹ، وستر پور میں کیا جارہا ہے۔

آدی مہوتسو ہندوستان کی دیسی وراثت کی ایک شاندار جھلکی ہے۔ اس پروگرام میں تقریبا سو اسٹالو ں کے ذریعہ ہندوستان کے قبائلی کلچر، دستکاری، ہینڈلوم، برتن، زیورات اور قبائلیوں کے ذریعہ کاشت کئے گئے جوار باجرے کو خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 74 اسٹالوں پر آرگنک اور کرافٹ کی اشیا پیش کی جائیں گی۔ چار اسٹالوں پر قبائلی کھانوں کو مقبول کرنے کے لئے پکوان ہوں گے اور خاص طور پر ڈانگی پکوان موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ پندرہ اسٹال دن دھن وکاس کیندروں کی مصنوعات کے لئے مخصوص ہوں گے۔

جواکابرین اس موقع پر بہ نفس نفیس موجود ہوں گے ان میں رکن پارلیمنٹ محترمہ رمیلا بین بارا اور قبائلی ترقی کے وزیر حکومت گجرات، ڈاکٹر کبیر بھائی دندور اور دیگر اکابرین شامل ہیں۔

******

U.No:168

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1970281) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati