جل شکتی وزارت

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کی خصوصی مہم 3.0 میں حصولیابیاں

Posted On: 23 OCT 2023 5:53PM by PIB Delhi

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر) خصوصی مہم 3.0 میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہا ہے جو اکتوبر سے حکومت ہند کے تمام مرکزی وزارتوں/محکموں اور منسلک/ماتحت دفاتر میں چلائی جا رہی ہے۔ حکومت ہند کے محکمہ انتظامی اصلاحات اور شکایات کے زیراہتمام 2 تا 31 اکتوبر 2023 نے ایک اور نتیجہ خیز ہفتہ مکمل کر لیا ہے۔

 ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں  زیرالتوا اور صفائی کی مہموں کے تصرف کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں محکمہ اور اس کے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سکریٹری نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ زیر التواء معاملات کے حل میں تیزی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کے تحت اگلے ہفتے تک اہداف حاصل کر لیے جائیں۔

20 اکتوبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے لیے، مہم کے تحت محکمے کے مقرر کردہ اہداف کے مدمقابل کامیابیاں درج ذیل ہیں:

 

نمبرشمار

معیارات/ سرگرمیاں

مجموعی اہداف

20.10.2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کی حصولیابیاں

1.

صفائی مہم  مقامات

350

350

2.

بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹ)

1

1

3.

پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں

10

6

4.

ارکان پارلیمنٹ کے حوالے

36

19

5.

پی ایم او حوالہ جات

9

9

6.

عوامی شکایات

65

48

7.

عوامی شکایات کی اپیلیں۔

19

10

8.

فزیکل فائلوں کا جائزہ اور انہیں نمٹانا ۔

30615

21726 جن میں سے 6531 فائلوں کو نمٹایا گیا ۔

9.

ای فائلز

4125

2423 میں سے 172 فائلیں بند ہوئیں

10.

سکریپ ڈسپوزل کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی

 

3570312/- روپئے

11.

خالی جگہ (مربع فٹ میں)

 

160969 مربع فٹ

************

ش ح۔ ش ت    ۔ ف ر

 (U: 153 )



(Release ID: 1970184) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Marathi , Hindi