عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ 2014 سے اس حکومت کی طرف سے شروع کی گئی گورننس اصلاحات کے دور رس مثبت سماجی اثرات مرتب ہورہے ہیں


'پوری حکومت' کے نقطہ نظر نے کووڈ وبائی مرض کے دوران بھی پنشن کی بلا تعطل تقسیم کو یقینی بنایا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

"ٹیکنالوجی کے اطلاق کی وجہ سے، بزرگ شہریوں کو لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا نہیں پڑتا ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انوبھو   ایوارڈز - 2023 دیا اور پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ اور آل انڈیا پنشن عدالت سے خطاب کیا

Posted On: 23 OCT 2023 4:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں کہا کہ2014 اس حکومت کے ذریعہ شروع کیے گئے حکمرانی کے اصلاحات  کےدور رس مثبت سماجی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں انتظامی اقدامات، جیسے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورتی ورکشاپس، انوبھو  ایوارڈز اور پنشن عدالت نے ہر سال ریٹائر ہونے والے ملازمین کی بڑی تعداد کو پنشن سے متعلقہ  فوائد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔

مرکزی وزیر "انوبھو" ایوارڈز - 2023 کی پریزنٹیشن تقریب، آل انڈیا پنشن عدالت اور پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

1(1)NS2D.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'پوری حکومت' کا نقطہ نظر اس حقیقت سے عیاں ہے کہ کووڈ وبائی سالوں کے دوران بھی محکمہ ڈاک کی طرف سے فراہم کی جانے والی بلاتعطل خدمات کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ بھویشیہ پورٹل بھی وقت کے ساتھ ساتھ تیار ہوا ہے اور محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود  (ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو) کی طرف سے ٹیکنالوجی کا اطلاق کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریٹائر ہونے والوں کو ریٹائر ہونے سے پہلے وقت پر پنشن کی ادائیگی کے آرڈر سونپ دیے جائیں۔

2(1)DBT9.jpg

عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر نے کہا کہ بینک ریٹائرڈ ملازمین کو سالانہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس (ڈی ایل سی) جمع کرانے کے لیے دہلیز پر سروس فراہم کر رہے ہیں۔ اب، حکومت ہند  آدھار پر مبنی چہرے کی شناخت ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والی  سب سے اول  ہے۔ اس طرح کی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے بزرگ شہریوں کو لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے مشکل عمل سے نہیں گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کام کاج کو آن لائن تبدیل کر دیا گیا ہے اور شفافیت، جوابدہی اور شہریوں کی شرکت کو بروئے کار  لانے کے لیے انسانی انٹرفیس کو کم سے کم کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے 2014 سے لے کر اب تک 1500 سے زیادہ بے کار قوانین کو ختم کیا ہے اور خود تصدیق جیسی دفعات متعارف کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "کم سے کم حکومت-زیادہ سے زیادہ حکمرانی" کے اصول کے ساتھ کام کرتے ہوئے، اچھی حکمرانی کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے۔

اس موقع پر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل ڈی ایل سی پورٹل برائے ملک گیر ڈی ایل سی مہم 2.0، پنجاب نیشنل بینک (پی این بی ) اور بینک آف بڑودہ کے ساتھ مربوط پنشنرز پورٹل کا آغاز کیا اور وضاحتوں/ کیس اسٹڈیز کے ایک مجموعہ کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے 13 ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کی تحریروں پر عزت افزائی  کے لیے انوبھو ایوارڈز 2023 بھی دیا۔

3(1)K5N1.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہل پر شروع کیا گیا انوبھو پورٹل ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس مہم کے نتیجے میں 1,901 انوبھو تحریروں کی اشاعت ہوئی، جو مارچ 2015 میں اپنے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بعد  میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آل انڈیا پنشن عدالت کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنشن عدالتیں طویل عرصے سے زیر التواء پنشن تنازعات کو فوری نمٹانے کا ایک موثر ذریعہ بن گئی ہیں۔ پنشن عدالت کے سامنے لائے گئے 45 کیسز میں سے 30 کیسز نمٹائے گئے۔

اب تک ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کی طرف سے آٹھ پنشن عدالتیں لگائی جا چکی ہیں اور پنشن عدالت میں اٹھائے گئے 24,671 میں سے 17,551 شکایات (71فیصد ) مختلف وزارتوں/محکموں/تنظیموں نے حل کیں جنہوں نے اس پہل میں حصہ لیا۔

4(2)Q7R0.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کے سکریٹری جناب  وی سرینواس نے کہا کہ محکمہ نومبر 2023 کے مہینے میں ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کا انعقاد کرے گا تاکہ 70 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان  کو لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لائق بنایا جا سکے ۔ 17 بینکوں کے تعاون سے ہندوستان بھر کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر ڈی ایل سی کیمپ لگائے جائیں گے۔

ایڈیشنل سکریٹری، ڈی او پی پی ڈبلیو، جناب  ایس این ماتھر؛ جناب  اتل کمار گوئل، ایم ڈی اور سی ای او، پی این بی اور جناب  دیبا دت چندا، ایم ڈی اور سی ای او، بینک آف بڑودہ نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 147)


(Release ID: 1970177) Visitor Counter : 120