عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انفارمیشن کمیشن آف مالدیپ  (آئی سی او ایم) کے سینئر افسران کے لیے ایک ہفتہ کی صلاحیت سازی کے پروگرام کا نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) ، نئی دہلی میں آغاز ہوا۔ اس پروگرام میں مالدیپ کے 26 سرکاری ملازمین حصہ لے رہے ہیں


اس پروگرام کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ’واسودھیو کٹمبکم‘ اور ’پڑوسی سب سے پہلے‘ پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے

Posted On: 23 OCT 2023 4:25PM by PIB Delhi

انفارمیشن کمیشن آف مالدیپ (آئی سی او ایم)  ،مالدیپ  کے سینئر افسران کے لیے ایک ہفتہ کی صلاحیت سازی کے پروگرام کی نقاب کشائی نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، نئی دہلی میں کی گئی۔ مالدیپ کے 26 سینئر افسران  ان پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’واسودھیو کٹمبکم‘ فلسفے کے مطابق نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) ہندوستان اور پڑوسی ممالک میں سرکاری ملازمین کے درمیان تعاون اور سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے ۔ سرکاری ملازمین کے لیے این سی جی جی کی صلاحیت سازی کے اقدامات کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا، خدمات کی فراہمی کو بڑھانا، اور آخری فرد تک پہنچ کر شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ آج کی دنیا میں جہاں تکنالوجی ایک بڑی صلاحیت ساز ہے وہاں ادارہ سازی اور گڈ گورننس حاصل کرنا بڑا مقصد ہے۔

مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن (آئی سی او ایم) نے نومبر 2022 میں ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی اعلیٰ سطح کی ٹیم کے لیے ذاتی تربیتی پروگرام کی خواہش کا اظہار کیا۔ یہ پروگرام دفاتر کو معلومات کی موثر حکمت عملیوں اور عمل کے لیے سیکھنے اور ان کی صلاحیت کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ اس سے آئی سی او ایم ٹیم کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی طرف سے کئے جا رہے کام سے معلومات کے حق کے جدید آلات کے بارے میں جاننے کا موقع بھی ملے گا جس کے نتیجے میں مالدیپ میں بھیٓئی سی او ایم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور معلومات کے حق کو فروغ ملے گا۔

یہ مندرجہ بالا تناظر میں ہے کہ این سی جی جی، آئی سی او ایم کے سینئر افسران کے لیے پہلا پروگرام منعقد کر رہا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے، صلاحیت سازی کا یہ پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے گڈ گورننس منتر کے مطابق ہے جو کہ ’عوام نواز‘ ہے، جس کے تحت ترقیاتی حکمت عملی میں سب سے آگے ’شہری پہلے‘ رکھا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد معلومات، علم کے تبادلے کو فروغ دینا، نئے آئیڈیاز اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے تاکہ شرکت کرنے والے ممالک کے افسران میں حساسیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت  جناب وی سری نواس، آئی اے ایس، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اور سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، حکومت ہند نے کی۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے موثر عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور ایک  سازگار ماحول بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کے کردار کی وضاحت کی، جہاں ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے اور انہیں معیاری عوامی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے ملک میں انتظامی اصلاحات کے سفر پر ایک بصیرت انگیز اور گہرائی سے پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس)، ڈی اے آر پی جی چنتن شیور اور دس  نکاتی اصلاحات کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے سیووٹم: صلاحیت سازی کے اقدام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وفد کے سربراہ احمد آحد رشید، انفارمیشن کمشنر، آئی سی او ایم، مالدیپ نے اس موقع کے لیے حکومت ہند اور این سی جی جی کا شکریہ ادا کیا جس سے نہ صرف افسران کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جو بالآخرملک اور گڈ گورننس میں معاون ہوتے ہیں۔

صلاحیت سازی کے پروگرام میں ہندوستان کے حق اطلاعات قانون،سی آئی سی کے کردار اور افعال، پبلک اتھارٹی کی ذمہ داری، ریاستی انفارمیشن کمیشن ، ان کے کردار اور چیلنجز، پبلک انفارمیشن آفیسرز کی صلاحیت سازی، کیس ہینڈلنگ اور مینجمنٹ  اپیل پر عمل، اپیلوں کے انتظام اور پروسیسنگ کی تالیف، عوام میں آر ٹی آئی بیداری کی مشقوں کے انعقاد میں کردار، شفاف آڈٹ، سی آئی سی کے مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے فنکشنز جیسے ای-انیشی ایٹیوز کے علاوہ دیگر اقدامات جیسے موضوعات پر سیشن شامل ہیں ۔ مزید برآں، یہ پروگرام شرکاء کے لیے پردھان منتری سنگھرالیہ، سنٹرل انفارمیشن کمیشن، تاج محل اور دیگر مقامات کے نمائشی دوروں کی بھی پیشکش کرتا ہے۔

اس خصوصی پروگرام کے علاوہ، 2019 میں ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مالدیپ کے دورے کے دوران، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس( این سی جی جی) نے مالدیپ کے 1,000 سرکاری ملازمین کی صلاحیت  سازی کے لیے سول سروس کمیشن، مالدیپ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اسی طرح 2024 تک 1,800 سرکاری ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس کو 2014 میں حکومت ہند نے ملک میں ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر قائم کیا تھا جس کا مینڈیٹ اچھی حکمرانی، پالیسی اصلاحات، تربیت اور ملک کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کام کرتا ہے، یہ ایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اس نے وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت میں کئی ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔ اب تک اس نے 15 ممالک بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ یہ تربیت مختلف ممالک کے شریک افسران کے لیے انتہائی مفید پائی گئی۔ ان پروگراموں کا بہت زیادہ مطالبہ ہے اور این سی جی جی مزید ممالک کے سرکاری ملازمین کی زیادہ تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے کیونکہ مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر بی ایس بشٹ ،پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر، ڈپٹی سکریٹری، ڈی اے آر پی جی جناب ادے کمار بھارتی، سی اے او ، این سی جی جی اور ڈاکٹر سنجیو شرما ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، جناب برجیش بشٹ اور جناب گومن بشٹ کے ساتھ ساتھ این سی جی جی کی وقف کورس ٹیم نے شرکت کی۔

************

ش ح۔ ش ت    ۔ ف ر

 (U: 144 )


(Release ID: 1970124) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Tamil