وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے ملک بھر میں موجود 449 مقامات میں سے 404 جگہوں پر صفائی مہم چلائی
نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) نے بیکار چیزوں کے استعمال سے مچھر کا ایک مجسمہ بنایا ہے
Posted On:
20 OCT 2023 8:47PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے خصوصی مہم 3.0 کے نفاذی مرحلہ کے تیسرے ہفتے کے دوران قابل ذکر پیش رفت حاصل کی ہے۔ اس مدت کے دوران وزارت کی حصولیابیاں درج ذیل رہیں:
نمبر شمار
|
کام
|
ہدف
|
حصولیابیاں
|
1.
|
ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
176
|
48
|
2
|
پی ایم او کے حوالہ جات
|
33
|
13
|
3
|
ریاستی حکومت کے حوالہ جات
|
28
|
7
|
4
|
پارلیمانی یقین دہانی
|
41
|
18
|
5
|
عوامی شکایات
|
412
|
210
|
6
|
عوامی شکایات سے متعلق اپیل
|
465
|
62
|
اس کے علاوہ ملک بھر میں موجود 449 مقامات میں سے 404 جگہوں پر صفائی مہم بھی چلائی گئی۔ وزارت نے کچرے کے نمٹارے کے ذریعے تقریبا 1050 مربع میٹر جگہ کو خالی کرایا اور 357999 روپے کی مالیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ 15969 فزیکل فائلوں اور 2133 ای فائلوں میں سے باالتریب 8072 فزیکل فائلوں اور 114 ای فائلوں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں بند کردیا گیا۔
بہترین پہل: وزارت ثقافت کے تحت کچھ تنظیموں نے بہترین پہل کے تحت درج ذیل کام کیے:
(اے) ’کچر ے سے آرٹ‘ موضوع پر نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) نے بیکار پڑی سرنج ، تار وغیرہ چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے مچھر کا ایک مجسمہ بنایا ہے۔ این سی ایس ایم نے بیکار پڑے گتے سے ژیراف کا ایک مجسمہ بنا کر کچرے سے آرٹ بنانے کی مثال پیش کی ہے۔
(بی) شمال مشرقی علاقائی ثقافتی مرکز(این ای زیڈ سی سی ) نے بھی گوہاٹی کے این ای زیڈ سی سی شلپ گرام کمپلیکس میں 16 سے 18 اکتوبر 2023 تک ’کچرے سے آرٹ‘ موضوع پر تین روزہ ورک شاپ / مہم کا اہتمام کیا۔ پھینکی گئی بیکار چیزوں کے استعمال سے دیوی ماں درگا کی مورتی بنائی گئی اور ایک ہرن کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے۔
(پھینک دی گئی بیکار چیزوں کا استعمال کرکے بنائی گئی دیوی ماں درگا کی مورتی)
(سی) آرکیولوجیکل سروےآف انڈیا ( اے ایس آئی) بھی وزارت کے ذریعے نشان زد کیے گیے 449 مقامات میں سے 400 جگہوں اور 25 عالمی اہمیت کے حامل مقامات پر کافی پرجوش طریقے سے صفائی مہم چلا رہا ہے۔ اوڈیشہ کے کونارک میں یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج سائٹ سوریہ مندر کے احاطے میں چلائی گئی صفائی مہم کی جھلک اس طرح ہے:
(یونیسکو ورلڈ ہیریٹج سائٹ ، اوڈیشہ کے کونارک سوریہ مندر کے احاطے میں صفائی مہم چلائی گئی)
ریکارڈز کو نئے سرے سے محفوظ کرنے کی پہل کے تحت نیشنل آرکائیو آف انڈیا (این اے آئی) نے اپنے مجموعوں میں 21425 صفحات، 140 فائلوں اور 45 جلدوں کے ریکارڈز کی بائنڈنگ اور مرمت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ اور وزارت کوئلہ نے بالترتیب 452 اور 572 فائلوں کے جائزے کے لیے این اے آئی کو اطلاع دی ہے۔ این اے آئی نے عوامی ریکارڈ کے ضابطوں کے مطابق مذکورہ فائلوں کے مشترکہ جائزے کا کام شروع کردیا ہے۔ وزارت ثقافت اور آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا میں تعینات سیکشن آف ریسرچ اور انڈر سکریٹری سطح کے افسران کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 23 اکتوبر 2023 کو این اے آئی کے تعاون سے ریکارڈز کے بندوبست پر ایک خصوصی تربیتی اجلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یومیہ پیش رفت کی نگرانی کی جارہی ہے اور معلومات کو ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔
*************
ش ح ۔ ق ت۔ ت ع
U. No.120
(Release ID: 1969982)
Visitor Counter : 94