امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں سائبر جرائم سے محفوظ ہندوستان کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے


انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (آئی4سی) ملک میں سائبر کرائم سے مربوط اور جامع انداز میں نمٹنے کے لیےایم ایچ اے کی ایک پہل ہے

آئی4سی شہریوں کے لیے سائبر کرائم سے متعلق مسائل سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں  قانون نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا بھی شامل ہے

آئی4سی کی سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک کے طور پر 2019 میں شہریوں پر مبنی نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) کا آغاز کیا گیا تھا

آئی 4 سی کا ایک اور اقدام، نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930، عام شہری کو آن لائن مالی فراڈ کے معاملات کے اندراج میں مدد فراہم کر رہا ہے

نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) پر اب تک 29 لاکھ سے زیادہ شکایات درج کی گئی ہیں جن میں روزانہ شکایات کا اوسط 5000 سے زیادہ ہے

ہیلپ لائن 1930 اور این سی آر پی دونوں نے 30 ستمبر 2023 تک دھوکہ دہی کی زد میں آنے والی رقم کے 765 کروڑ روپے سے زیادہ کو دھوکہ بازوں کے ہاتھوں میں پڑنے  سے بچایا ہے

آئی 4 سی، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تعاون سے سائبر کرائم کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر ‘‘1930’’ اوراین سی آر پی (cybercrime.gov.in) کو قطب مینار پر ڈسپلے کر رہا ہے

ماہ اکتوبر کو نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی مہینہ کے طور پر منایا جاتا ہے، لیزر بیم کے ذریعے ہفتہ بھر کی آگاہی مہم روزانہ رات 8.30 بجے قطب مینار پر منعقد کی جاتی ہے اور یہ اتوار تک جاری رہے گی

Posted On: 20 OCT 2023 5:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں سائبر جرائم سے محفوظ ہندوستان کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ مودی حکومت ایک سائبرجرائم سے  محفوظ ملک بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کیونکہ سائبر سیکورٹی بین الاقوامی سطح پر سیکورٹی سے متعلق امور کا ایک لازمی پہلو بن گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L60X.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سائبر سے محفوظ ہندوستان کے وژن کے مطابق، وزارت داخلہ نے ملک میں سائبر جرائم سے مربوط اور جامع انداز میں نمٹنے کے لیے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (آئی 4 سی) کی شکل میں ایک پہل قدمی  شروع کی۔آئی 4 سی شہریوں کے لیے سائبر کرائم سے متعلق مسائل سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں  قانون نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S7P7.jpg

اپنے قیام کے بعد سےآئی 4 سی سائبر کرائمز سے نمٹنے کے لیے ملک کی اجتماعی صلاحیت کو بڑھانے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر تال میل کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے، جس سے سائبر کرائم سے نمٹنے اور شہریوں کے اطمینان کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کی مجموعی صلاحیت میں تبدیلی آ رہی ہے۔ ایک شہری مرکوز قومی سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) 2019 میں شروع کیا گیا تھا، جوآئی 4 سی کی سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KL5T.jpg

آئی 4 سی کا ایک اور اقدام، نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930، عام شہری کے ساتھ ہونے والے آن لائن مالیاتی فراڈ کے معاملات کے اندراج میں مدد کر رہا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) پر اب تک 29 لاکھ سے زیادہ شکایات درج کی گئی ہیں یعنی  روزانہ اوسطاً 5000 سے زیادہ شکایات۔ ہیلپ لائن 1930 اور این سی آر پی دونوں نے 30 ستمبر 2023 تک دھوکہ دہی کی زد میں آنے والی رقم کے 765 کروڑ روپے سے زیادہ کو دھوکہ بازوں کے ہاتھوں میں پڑنے  سے بچایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049VSS.jpg

آئی 4 سی، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تعاون سے سائبر کرائم کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر‘‘1930’’ اور این سی آر پی (cybercrime.gov.in) کو قطب مینار پر ڈسپلے کر رہا ہے۔ ماہ اکتوبر کو نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لیزر بیم کے ذریعے ہفتہ بھر کی آگاہی مہم روزانہ رات 8.30 بجے قطب مینار پر چلائی جا رہی ہے اور یہ اتوار تک جاری رہے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 114)

 



(Release ID: 1969962) Visitor Counter : 121