مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کمیونکیشن محکمے میں خصوصی مہم 3.0 زور وشور سے جاری

Posted On: 20 OCT 2023 7:39PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کا محکمہ اپنے محکمے اور اس کے ذیلی اور منسلک دفاتر، پی ایس ای، اور ملک کے مختلف حصوں میں متعلقہ دفاتر میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملے نمٹانے کی خصوصی مہم 3.0 زور وشور سے چلار ہا ہے۔

خصوصی مہم کے تحت سرگرمیوں میں تیاری کے مرحلے میں مقرر کردہ نشانوں کو پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ پچاس ایم پی ریفرنس کے معاملے نمٹائے گئے ہیں اور تمام پی ایم او ریفرنس کے معاملوں اور ریاستی حکومت کے ریفرنس معاملوں کو نمٹایا جاچکا ہے۔ 50959 فائلوں پر نظر ثانی کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جن میں سے 27966 فائلوں کی نظر ثانی کی گئی ہے اور ہٹائے جانے کے لئے نشان زد فائلوں میں سے 11495 فزیکل فائلوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ ہزار اسکوائر فیٹ علاقہ صاف کیا گیا ہے۔

مہم کی پیش رفت پر سکریٹری (ٹی) اور دیگر افسران گاہے بگاہے نظر رکھ رہے ہیں۔

(ہفتے کے دوران بہترین نئے کام)

تیسری خصوصی مہم کے حصے کے طور پر مقامی کمیونٹی کو شامل کرتے ہوئے سی سی اے ، گجرات میں مشن چندر نام سے ایک خصوصی مقابلہ کرایا گیا جس میں اسپیس ایپلی کیشن سینٹر اسرو، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق گجرات کو نسل اور گجرات سائنس سٹی کا اشتراک شامل تھا۔

پورے گجرات سے مختلف انجینئرنگ کالجوں کے تین سو زیادہ طلبا نے اس میں حصہ لیا۔ فائنل راؤنڈ کے تین بہترین شرکا کو نقد انعام اور اسپیس ایپلی کیشنز سنٹر اسرو احمد آباد میں اپنے اختراعی خیالات کو آگے لے جانے کے لئے باوقار انٹرن شپ دی گئی ۔ مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

******

 

U.No:104

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1969939) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi