وزارت دفاع
مستقبل کے لئے تیار ہندوستانی فوج کی راہیں طے کرنے کے لئے فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کا آج اختتام
دوہزار تئیس کے لئے فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن ملے جلے انداز میں سولہ سے بیس اکتوبر 2023 تک چلا۔ موجودہ حالات وواقعات کے تناظرمیں اعلیٰ افسران نے سیکورٹی کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا
Posted On:
20 OCT 2023 8:36PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اٹھارہ اکتوبر کو ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ جنر ل انل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)، جنرل منوج پانڈے ، چیف آف آرمی اسٹاف اور ائیر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ائیر اسٹاف نے بھی فورم سے خطاب کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی وسیاسی بحران اور تنازعات سے سبق سیکھنے پر زوردیا اور کہا کہ کسی بھی ناگہانی اور غیر متوقع واقعے کے لئے تیار رہنا ضروری ہے۔
سی ڈی ایس نے قومی سلامتی کے پہلوؤں پر بات کی اور بدلتے حالات میں فوجی معاملات میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ سی ڈی ایس نے کارروائیوں سے متعلق پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اعلیٰ فوجی قیادت نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا کہ موجودہ ابھرتے ہوئے حالات کے تناظر میں ہندوستانی فوج کو کارروائیوں کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
جغرافیائی حکمت عملی کےمعاملے بھی زیر غور آئے جن میں روس اور یوکرین کی جنگ اور اسرائیل اور حماس کی لڑائی کا خاص طور سے ذکر کیا گیا تاکہ ہندوستانی فوج ان حالات وواقعات سے سبق حاصل کریں۔
سکم میں گلیشئر سے بنی جھیل سے حالیہ سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہوئے نقصانات اور تیاریوں سے متعلق معاملے بھی زیر غور آئے۔ اسی طرح کے دوسرے ہنگامی حالات کا بہتر طور سے سامنا کرنے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا گیا۔
جناب اجے کمار سود، پرنسپل سائنٹفک ایڈوائر، حکومت ہند، نے مستقبل کی جنگوں میں ٹیکنالوجی کے رول پر روشنی ڈالی۔ اعلیٰ سطح کے اس پروگرام میں وزارت دفاع کے افسران اور اعلیٰ فوجی قیادت کو متعدد اقدامات تبادلہ خیال کرنے کا موقع حاصل ہوا۔
اس کے علاوہ فوجی قیادت نے اس نئے دور میں تربیتی فلاسفی اور ہندوستانی فوج کی طرز کار پر بات کی اور فوج کو مستقبل کی آزمائشوں کرنے کے لئے تیار رہنے کی خاطر ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی رائے لی گئی کہ کس طرح ہندوستانی فوج میں زبردست تبدیلیاں لانے کے لئے کارروائیوں، تربیت اور نقل وحمل وغیرہ کے شعبوں کو مستحکم کیا جائے گا۔ اس تبادلہ خیال میں تصوراتی سطح پر بحث ہوئی جس کے نتیجے میں مستقبل میں اہم پالیسیاں وضع کی جاسکیں گی۔
******
U.No:105
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1969933)
Visitor Counter : 126