اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری نے موئل کا دورہ؛ اس کے کان کنی کے آپریشن اور توسیعی منصوبے سے متعلق اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
21 OCT 2023 9:02PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے 19 سے 21 اکتوبر 2023 کے دوران موئل اور گمگاؤں انڈر گراؤنڈ مائن کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ڈائریکٹر (فنانس)جناب راکیش تومانے، ڈائریکٹر ( ایچ آر) اور ایڈیشنل انچارج ڈائریکٹر (کمرشل)محترمہ اوشا سنگھ، ڈائریکٹر (پروڈکشن اینڈ پلاننگ)جناب ایمایم عبداللہ اور دیگرافسران بھی تھے۔
انہوں نے ملک میں مینگنیز کی درآمدات کو کم کرنے کے لیےموئل کے وژن، اس کے کان کنی کے آپریشن اور اس کے توسیعی منصوبے سے متعلق اسٹریٹجکامور پر سینئرمنیجمنٹ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اس کے بعد 21 اکتوبر 2023 کو ہیڈ آفس، ناگپور میں ملازمین کے ساتھ ایکتعاملی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کمپنی کو زیادہ پروڈکشن اور ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے تاکہ خام مینگنیزپروڈکشن میں ’’آتمنر بھر بھارت‘‘وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
اس موقع پر، موئل کے منیجمنٹنے موئل کے ملازمین کی رہنمائی کرنے اور تحریک دینے انہیں پیداوار کو بڑھانے اور کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تندہی سے مل جل کر کام کرنے کے لئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے واسطے اپنا قیمتی وقت نکالنے کے لئے اسٹیل کی وزارت کے سیکرٹری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-95
(Release ID: 1969855)
Visitor Counter : 95